وزارت اطلاعات ونشریات
کریئٹ اِن انڈیا چیلنج کے فاتحین 12 سے 14 دسمبر، 2025 تک جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 15ویں نیشنل فوڈ فیسٹیول میں اپنی کارکردگی پیش کریں گے
فاتحین دہلی کے مشہور ثقافتی میلے میں کیلاش کھیر جیسے عالمی اور قومی شہرت یافتہ فنکاروں کے ساتھ لائیو پرفارم کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 6:11PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت کی فلیگ شپ پہل قدمیاں، ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس) اور کریئٹ اِن انڈیا چیلنج (سی آئی سی)، بھارت کی ابھرتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا رہی ہیں۔ دو چنوتیوں، بیٹل آف بینڈس اور سمفنی آف انڈیا کے فاتحین، نیشنل اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول (این ایس ایس ایف) کے 15ویں ایڈیشن میں توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ یہ دہلی کے مشہور ثقافتی پروگراموں میں سے ایک ہے، جسے بھارت کے کھانوں کے فن کے منظرنامے کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ میلہ علاقائی پکوانوں سے لے کر مشہور اسٹریٹ فوڈ تک، متنوع ذائقوں کو ایک جگہ لے کر آتا ہے۔
اس سال، یہ میلہ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 12 سے 14 دسمبر 2025 تک منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس میں کریئٹ ان انڈیا – سیزن 1 کے فاتحین کی بھرپور اور متنوع صلاحیت کو مشہور گلوکار کیلاش کھیر، اداکار آشیش ودیارتھی، سری لنکائی پاپ فنکار یوہانی، نغمہ نگار اور گلوکار امیتابھ ایس ورما اور ہپ ہاپ فنکار ایم سی اسکوائر اور کُلّر جی کے ساتھ پیش کریں گے۔

اس سہ روزہ ثقافتی تقریب میں سی آئی سی موسیقی کے مندرجہ ذیل پروگرام شامل ہیں:
- بینڈ شیووہم (بیٹل آف بینڈس)- اراکین پیڈی، سنی، آشو اور ہتیش صوفی موسیقی اور بالی ووڈ کے کلاسیکی نغمے پیش کریں گے
- چراغ تومر (سمفنی آف انڈیا)- طبلہ نواز ساحل ورما کے ساتھ مقبول عام بالی ووڈ ہٹ نغمے پیش کریں گے
- نیشو شرما (بیٹل آف بینڈس)- راجستھانی لوک موسیقی کو اسٹیج پر پیش کریں گے
- نین کرشنا (سمفنی آف انڈیا)- بانسری کی دھن بجائیں گے۔
- مالدیپ کا ایک فاتح بینڈ پہلی مرتبہ بھارت میں اپنی کارکردگی پیش کرے گا، جس سے موسیقی کی اس محفل کو ایک بین الاقوامی زاویہ ملے گا۔

سی آئی سی اور ڈبلیو اے وی ای ایس (ویوز) پہل قدمی کے حصے کے طور پر پرورش پانے والے یہ نوجوان فنکار قومی اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ بیٹل آف بینڈز اور سمفنی آف انڈیا کے فاتحین نے ویوز، ممبئی میں اپنی فنکارانہ رینج سے سامعین کو مسحور کیا اور میلبورن میں ویوز بازار عالمی رابطہ کاری سے متعلق تقریبات ، اوساکا ورلڈ ایکسپو، اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا مزید مظاہرہ کیا۔ نیشنل اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول میں ان کی شرکت ان کے تخلیقی سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جس سے انہیں وسیع تر اور متنوع سامعین کے ساتھ جڑنے میں مدد ملتی ہے۔
بھارت کی اورنج اکانومی کو تقویت
اس پہل قدمی کو فنکاروں اور شائقین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، ویوز پلیٹ فارم کے ذریعے اس کا مظاہرہ کرنے اور ان کی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو منیٹائز کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس طرح ہندوستان کی اورنج اکانومی کو تقویت ملے گی۔
ویوز اور کریئٹ ان انڈیا چیلنج (سی آئی سی) کے بارے میں
کریئٹ ان انڈیا چیلنج (سی آئی سی) اطلاعات و نشریات کی وزارت کی فلیگ شپ 'ویوز' پہل قدمی کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف میڈیا اور تفریحی شعبوں جیسے کہ موسیقی، فلم، اینیمیشن، وی ایف ایکس، گیمنگ، کامکس، اے آئی، ایکس آر میں ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کی شناخت، پرورش، کیورٹنگ اور نمائش کرنا ہے۔

این ایس ایف ایف کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2763
(रिलीज़ आईडी: 2201134)
आगंतुक पटल : 3