امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر ، ریاست گجرات کے سَینک فلاح و باز آبادکاری(سینک ویلفیئر اینڈ ریسیٹلمنٹ )اور راجیہ سینک بورڈ ، گجرات نے مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امیت شاہ کو جھنڈا لگا کر اعزاز سے نوازا


مسلح افواج کے یومِ پرچم کے موقع پر ریاست گجرات  کے سَینک فلاح و باز آبادکاری اور راجیہ سَینک بورڈ کی جانب سے مجھے یادگاری پرچم پیش کرنے کے پُرخلوص جذبے سے میں بے حد مسرور ہوں

قوم کے لیے انتھک قربانیوں کے ذریعے ہماری مسلح افواج وطن سے محبت، عزم و وابستگی اور شجاعت کی اُن اعلیٰ قدروں کی حقیقی ترجمان ہیں جو ہر شہری کے دل کے نہایت قریب ہوتی ہیں

اس دن میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مسلح افواج یومِ پرچم فنڈ میں تعاون کریں اور ہمارے سابق فوجیوں اور شہداء کے اہلِ خانہ کی مدد کریں، تاکہ ہم اُن کے لیےشکر گزاری کے جذبے کا اظہار کر سکیں

प्रविष्टि तिथि: 07 DEC 2025 10:08PM by PIB Delhi

مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر ، ریاست گجرات کے سَینک فلاح و باز آبادکاری( سینک ویلفیئر اینڈ ریسیٹلمنٹ) اور راجیہ سینک بورڈ ، گجرات نے آج احمد آباد میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ کو جھنڈا لگا کر اعزاز سے نوازا ۔

ایکس پر کی گئی ا پوسٹ میں، مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعاون نے کہاکہ مسلح افواج کے یومِ پرچم کے موقع پر گجرات ریاست کے سَینک فلاح و باز آبادکاری( سینک ویلفیئر اینڈ ریسیٹلمنٹ)  اور راجیہ سَینک بورڈ، گجرات کی جانب سے مجھے یادگاری پرچم پیش کرنے کے پُرخلوص جذبے سے  میں بے حد مسرور ہوں ۔

جناب امیت شاہ نے کہاکہ قوم کے لیے اپنی انتھک قربانیوں کے ذریعے ہماری مسلح افواج وطن سے محبت، عزم و وابستگی اور شجاعت کی اُن اعلیٰ قدروں کی حقیقی ترجمان ہیں جو ہر شہری کے دل کے نہایت قریب ہوتی ہیں۔ اس دن میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مسلح افواج یومِ پرچم فنڈ میں تعاون کریں اور سابق فوجیوں اور ہمارے شہداء کے اہلِ خانہ کی مدد کریں تاکہ ہم ان کے لیے اپنی شکرگزاری کا اظہار کر سکیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح۔ ش آ۔م ن)

U. No.2592


(रिलीज़ आईडी: 2200237) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi