وزارت دفاع
وزیرِ دفاع نے بہادر خواتین، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلح افواج کے یومِ پرچم فنڈ میں دل کھول کر تعاون کی اپیل کی
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2025 4:55PM by PIB Delhi
ملک مسلح افواج کا یومِ پرچم (اے ایف ایف ڈی) 07 دسمبر 2025 کو منا رہا ہے، ایک ایسا موقع جو مسلح افواج کی بہادری، لگن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختص ہے۔وزیرِ دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے ان بہادر فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو قوم کو بیرونی اور داخلی چیلنجوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور شہریوں و تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سابق فوجیوں، معذور اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کی حمایت میں اے ایف ایف ڈی فنڈ میں سخاوت بھرے تعاون سے حصہ لیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فنڈ میں عطیات دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور سابق فوجیوں، بہادر خواتین (ویر ناریز) اور شہید ہونے والے ہیروز کے اہل خانہ کی باوقار بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کی تجدید کریں۔
ج
وزیرِ دفاع نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا مسلح افواج کے پرچم دن کے موقع پر، میں ہماری مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی جرأت ہمارے ملک کی حفاظت کرتی ہے، اور ان کی بے لوث خدمات ہمیں ایک ایسا قرض یاد دلاتی ہیں جو ہم کبھی ادا نہیں کر سکتے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مسلح افواج کے یومِ پرچم فنڈ میں سخاوت سے حصہ ڈالیں۔ آپ کی حمایت ان کی لگن کا اعزاز ہے اور ان کی طاقت کو بڑھاتی ہے جو ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے بھارت کی خودمختاری کے تحفظ میں مسلح افواج کے اہم کردار اور دفاعی و انسانی ہمدردی کے مشنز میں ان کی غیر معمولی وابستگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشن سندور جیسے مشنز کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی مثالیں قرار دیا۔

سیکریٹری (فوجی معاملات کے محکمے) اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارت کی دفاعی تیاری اور قومی سلامتی میں خدمت گزار اہلکاروں، سابق فوجیوں اور بہادر خواتین (ویر ناریز) کی ثابت قدم خدمات، پُرجوش جذبہ اور مستقل شراکت کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا، "ہم اپنے فوجیوں، بحری اور فضائی جوانوں کی غیر متزلزل وابستگی، غیر معمولی بہادری اور اعلیٰ ترین قربانیوں کا احترام کرتے ہیں، جنہوں نے ہر محاذ اور شعبے پر قوم کی خودمختاری کو ثابت قدمی سے محفوظ رکھا ہے۔"

سیکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی بہادری، جرات اور فرض کے تئیں ان کے غیر متزلزل جذبے کے لیے گہرا شکر گزار ہے۔انہوں نے مزید کہا، "مسلح افواج صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت نہیں کرتیں بلکہ دہشت گردی اور بغاوت سے بھی نبرد آزما ہوتی ہیں۔ اس فرض کی ادائیگی کے دوران، بہت سے افراد مادر وطن کی خدمت میں اعلیٰ ترین قربانی دیتے ہیں۔"


سیکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی. کامت اور سیکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے بھی مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور قومی مفادات کے تحفظ میں ان کی بہادری اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سیکریٹری (محکمہ فلاح و بہبود سابق فوجی) محترمہ سوکرتی لکھی نے مختلف خطرات سے قوم کے تحفظ اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کرنے پر مسلح افواج کی بہادری کے لیے شکرگزاری کا اظہار کیا۔محکمہ فلاح و بہبود سابق فوجی بہادر خواتین ، شہید فوجیوں کے بچوں اور سابق فوجیوں بشمول معذور افراد کی فلاح و بحالی کے لیے کام کر رہا ہے اور ان کی شناخت شدہ ذاتی ضروریات کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اے ایف ایف ڈی فنڈ کے ذریعے جمع شدہ رقوم شادی، تعلیم، صحت وغیرہ کے لیے امداد اور مالی معاونت فراہم کرنے میں استعمال ہوتی ہیں۔ یکم نومبر 2025 سے پنری گرانٹ ماہانہ 4,000 روپے سے بڑھا کر 8,000 روپے کر دی گئی ہے، بیٹی کی شادی کیلئے گرانٹ 50,000 روپے سے بڑھا کر 1,00,000 روپے، اور تعلیمی گرانٹ 1,000 روپے سے بڑھا کر 2,000 روپے فی ماہ فی بچے کر دی گئی ہے۔
سال 25-2024 کے دوران تقریباً 370 کروڑ روپے 1.78 لاکھ سے زائد مستفیدین کو فلاحی معاونت کے طور پر فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں 36 وار میموریل ہاسٹلز، کرکی اور موہالی کے لقوے کے متاثر مریضوں کی بحالی کے مراکز اور دہلی، لکھنؤ اور دہرادون کے چیشائر ہومز کو ادارہ جاتی گرانٹس فراہم کی گئی ہیں۔
اے ایف ایف ڈی فنڈ میں دی جانے والی رقوم انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی شق 80جی(5)(vi) کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ یہ تعاون چیک/ڈی ڈی/این ای ایف ٹی/آرٹی جی ایس کے ذریعے درج ذیل بینک اکاؤنٹس میں کیا جا سکتا ہے:
|
S No
|
Bank Name & Address
|
Account Number
|
IFSC Code
|
|
1
|
Punjab National Bank, Sewa Bhawan, RK Puram New Delhi-110066
|
3083000100179875
|
PUNB0308300
|
|
2
|
State Bank of India RK Puram New Delhi-110066
|
34420400623
|
SBIN0001076
|
|
3
|
ICICI Bank IDA House, Sector-4, RK Puram New Delhi-110022
|
182401001380
|
ICIC0001824
|
افراد یوپی آئی آئی ڈی : affdf@icici کے ذریعے بھی عطیات دے سکتے ہیں۔نیچے دیا گیا کیو آر کوڈ اسکین کر کے بھی فنڈ میں چندہ دیا جا سکتا ہے:

************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :2583 )
(रिलीज़ आईडी: 2200128)
आगंतुक पटल : 9