نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے تاریخی ایکوئسٹرین میڈل پانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کا جدید اور ترقی یافتہ کھیلوں کا نظام پہلی بار حاصل ہونے والے تاریخی تمغوں کا محرّک بن رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 2:25PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعے کے روز ایف ای آئی ایشین ایکوئسٹرین چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی دکھانے والی ایونٹنگ اور ڈریسیج میڈل جیتنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ چھ رکنی بھارتی دستہ،ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں مجموعی طور پر پانچ تمغوں کے ساتھ پٹایا سے وطن واپس آیا جو براعظمی چیمپئن شپ میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔
آشیش لیماے نے ایونٹنگ میں ایک تاریخی انفرادی سونے کا تمغہ اور ٹیم ایونٹ میں ایک چاندی کا تمغہ سمیت دو تمغے جیتے ۔ شروتی وورانے کل چاندی کے تین تمغے حاصل کیے - انفرادی مقابلوں میں دو تمغے اور ٹیم ڈریسیج میں ایک تمغہ۔ایونٹنگ کے لیے دوسرے ٹیم ممبران میں ششانک سنگھ کٹاریہ اور ششانک کنموری شامل تھے جبکہ ڈریسیج کے لیے دیویہ کرِتی سنگھ اور گورو پوندر شامل تھے۔
جمعے کے روز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ایکوئسٹرین کھیلوں میں بھارت کی حالیہ پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ: ‘‘بھارت اب اُن کھیلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جن میں پہلے ہماری عالمی سطح پر تقریباً کوئی موجودگی نہیں تھی۔ میں آپ سب کی اس بات کے لیے ستائش کرتا ہوں کہ آپ نے ایسے کھیل میں لگن کے ساتھ محنت کی جس کا ہمارے ملک میں ایک محدود ڈھانچہ موجود رہا ہے۔ لیکن یہ پچھلے 10 برسوں والا بھارت نہیں ہے۔ آپ نے گزشتہ دہائی میں کھیلوں کے نظام میں آنے والی تبدیلیوں کو خود محسوس کیا ہوگا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت کھلاڑی اور اس کے تمغے کے درمیان آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرے گی۔ ہم بھارت میں ایکوئسٹرین کے لیے دوستانہ کھیلوں کا سازگار نظام تیار کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔’’
عزت مآب وزیر موصوف نےاس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایک سال کے اندر ملک میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کےتئیں پرعزم ہے، جو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے گھوڑوں کی نقل و حرکت میں ایک دیرینہ اور نہایت اہم ضرورت ہے۔
شروتی وورا نے جنہوں نے مقابلے میں چاندی کے تین تمغے حاصل کئے ہیں۔وزیر موصوف کے کھلاڑیوں کے مسائل پر فوری ردِعمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا:‘‘جب ہم نے اپنے مسائل اُن کے سامنے رکھے تو انہوں نے فوراً متعلقہ سبھی لوگوں کو ایکوائن ڈیزیز فری زون پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف چند کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کے بجائے ایک مکمل نظام درکار ہے۔ ہمیں پوری ایکوئسٹرین برادری کو یہ موقع دینا ہے کہ وہ بھارت میں مقابلے کریں، بھارت میں ہی کوالیفائی کریں اور جب وہ انتخابی معیار پر پورے اتریں تو انہیں اس بات کی اجازت ہو کہ وہ اپنے گھوڑے بھارت سے کسی بھی ملک لے جا سکیں۔ جب یہ نظام قائم ہو جائے گا تو سب کچھ بہت آسان ہو جائے گا۔’’
54 سالہ کھلاڑی نے یہ بات کہی۔
0MF6.jpeg)
GKAD.jpeg)

ش ح۔ش م۔ ت ا
U.NO.2483
(रिलीज़ आईडी: 2199424)
आगंतुक पटल : 7