بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
حکومت نے مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) کی حد 5 کروڑ روپئے سے بڑھاکر 10 کروڑ روپئے کردی گئی ہے
وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت غیر زرعی شعبے میں 35فیصد تک مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی کا انتظام
پی ایم وشوکرما کے تحت 18 روایتی کاروباروں کے کاریگروں کو 8فیصد تک سود کی رعایت کے ساتھ 3 لاکھ روپےقرض فراہم کیے گئے ہیں
ایم ایس ایم ای میں ایکویٹی فنڈنگ کے طور پر 50,000 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کےلئےخود انحصار ہندوستان (ایس آر آئی) سے متعلق فنڈکاقیام
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 11:56AM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانی درجے کی صنعتوں کی زیر مملکت (محترمہ شوبھا کرندلاجے) نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شراکت داروں کی مشاورت بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے شعبے میں پالیسی سازی ایک مسلسل عمل ہے ۔ حکومت ہند نے مالیاتی رسائی کو بہتر بنانے کی خاطربہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو مدد فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
i. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) نے مشترکہ طور پر سال 2000 میں بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ (سی جی ٹی ایم ایس ای) قائم کیا ، تاکہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) کے تحت ضمانت یا تھرڈ پارٹی گارنٹی کی ضرورت کے بغیر بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کو ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ایل آئی) کے ذریعے دیئے گئے قرضوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی فراہم کی جا سکے ۔ حال ہی میں گارنٹی کی حد 5 کروڑ روپئے سے بڑھاکر 10 کروڑ روپئے کردی گئی ہے۔
ii وزیر اعظم روزگار پیداوار پروگرام کے تحت غیر زرعی شعبے میں نئی مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لیے مارجن منی سبسڈی 35 فیصد تک فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سبسڈی مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کے لیے 50 لاکھ روپے تک کے اور سروسز انٹرپرائزز کے لیے 20 لاکھ روپے تک کے منصوبوں پر دستیاب ہے۔
iii. پی ایم وشوکرما کا آغاز 17 ستمبر2023 کو کیا گیا تھا تاکہ 18 روایتی تجارتوں کے کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سےآخر تک مجموعی مدد فراہم کی جا سکے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں ۔ اس اسکیم میں8 فیصد تک کے سود کی چھوٹ کے ساتھ 3 لاکھ روپے تک کے قرضوں کی فراہمی شامل ہے ۔
iv. ایم ایس ایم ای میں ایکوٹی فنڈنگ کے طور پر 50,000 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کےلئےخود انحصار ہندوستان (ایس آر آئی) سے متعلق فنڈکاقیام کیا گیا ہے جس میں حکومت ہند کی طرف سے 10000 کروڑ روپئے اور پرائیویٹ ایکویٹی/وینچرکیپٹل فنڈ کے ذریعہ 40000 کروڑ روپئے کاانتظام شامل ہے۔
اس کے علاوہ ، حکومت نے ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے مختلف دیگر اقدامات بھی کیے ہیں جن میں ایم ایس ایم ایز کو ضمانت سے پاک کریڈٹ ، تجارتی وصولیوں کے ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) کا نفاذ ، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے 100 کروڑ روپے تک کے قرضوں کی ضرورت والے پروجیکٹوں کے لیے میوچل کریڈٹ گارنٹی اسکیم ، بینکوں کے ذریعے کریڈٹ کے فیصلوں کے لیے ٹائم لائن میں کمی وغیرہ شامل ہیں ۔
***
(ش ح ۔م ش۔ف ر)
U. No. 2478
(रिलीज़ आईडी: 2199306)
आगंतुक पटल : 14