وزارات ثقافت
میرا گاؤں میری دھروہر پروگرام کے تحت ثقافتی نقشہ سازی کے لیے 6.38 لاکھ گاؤں کی شناخت
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 4:26PM by PIB Delhi
میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پروگرام کے تحت ملک بھر میں ثقافتی نقشہ سازی کے لیے 6,38,365 گاؤں کی شناخت کی گئی ہے، جن میں سے اب تک 6,23,449 گاؤں کا ڈیٹا ایم جی ایم ڈی پورٹل پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے۔
اپنی دستاویزی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پروگرام مختلف قسم کے ثقافتی عناصر کو شامل کرتا ہے، جو مادی اور غیرمادی دونوں نوعیت کے ہیں، جن میں زبانی روایات، عقائد، رواج، تاریخی اہمیت، فنونِ لطیفہ، تاریخی ورثے کی جگہیں، روایتی خوراک، مشہور فنکار، میلے اور تہوار، روایتی لباس، زیورات اور مقامی مقامات شامل ہیں۔
میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پروگرام دیہی شناخت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے، کیونکہ یہ مستند گاؤں سطح کے ثقافتی پروفائل تیار کرتا ہے جو مقامی روایات، رسومات اور ورثے کے وسائل کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیتا ہے کیونکہ ایم جی ایم ڈی پورٹل کے ذریعے کمیونٹی کی قیادت میں دستاویز سازی اور عوامی تصدیق ممکن ہوتی ہے۔ ایک ہی قومی پورٹل پر منظم ثقافتی ڈیٹا کی دستیابی ثقافتی کلسٹر کی ترقی، ہیریٹیج ٹورزم اور روایتی مہارتوں کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جس سے پائیدار روزگار کے مواقع اور دیہی اقتصادی ترقی میں بھی حصہ ملتا ہے۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
ش ح۔ ش آ ۔ ن م
U. No-2393
(रिलीज़ आईडी: 2198901)
आगंतुक पटल : 7