بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مودی جی نئے اور ابھرتے ہوئے شمال مشرق کے عظیم معمار ہیں: سربانند سونووال


ریل ، سڑک ، فضائی اور آبی گزرگاہوں نے ‘اشٹ لکشمی’ خطے کو ہندوستان کی ترقی کے نئے انجن میں تبدیل کردیا ہے: سربانند سونووال

کنیکٹیویٹی، سرمایہ کاری اور ثقافتی احیاء کی مودی دہائی نے شمال مشرق کی صورتِ حال بدل دی ہے، کیونکہ خطے نے کئی دہائیوں تک نظراندازکئے جانے کے تاریخی خاتمے کا مشاہدہ کیا ہے : سربانند سونوال

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 2:26PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘‘ایک نئے اور دوبارہ ابھرنے والے شمال مشرق کے عظیم معمار’’ کے طور پر سامنے آئے ہیں ، جنہوں نے ایک ایسے خطے کو جو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا تھا ، ہندوستان کی ترقی ، رابطے اور قومی فخر کے ایک بڑے محرک میں تبدیل کر دیا ہے ۔

گزشتہ دس برسوں میں حاصل ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں پر گفتگو کرتے ہوئےجناب سونووال نے کہا کہ شمال مشرق ‘‘پالیسی سازی کے حاشیے سے قومی ترجیحات کے مرکزی دھارے ’’ میں آ گیا ہے ، جو بنیادی ڈھانچے کی توسیع ، معاشی اصلاحات ، ثقافتی احیاء اور طویل مدتی امن کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

سربانند سونووال نے کہا کہ شمال مشرق نے سات دہائیوں تک نمائندگی کی کمی اور کم سرمایہ کاری کا سامنا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں اس خطے کو ہندوستان کی اشٹ لکشمی کے طور پر پہچانا جاتا ہے، صرف ایک سرحدی خطہ نہیں بلکہ قومی ترقی کا ایک نیا انجن ۔ ریلوے کیپٹل کنیکٹیویٹی اور ہوائی اڈوں سے لے کر شاہراہوں ، بجلی ، ڈیجیٹل نیٹ ورک اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں تک ، یہ تبدیلی تاریخی رہی ہے ۔

مرکزی وزیر سربانند سونوال نے کہا کہ کنکٹی ویٹی وزیر اعظم کے ترقیاتی نقشۂ راہ کی بنیاد رہے ہیں۔ خطے میں تمام اہم گیج تبدیلی  کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اروناچل پردیش، تریپورہ، منی پور اور میزورم اب براڈ گیج نیٹ ورک سے منسلک ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں پہلی بار مال بردار اور مسافر ٹرینیں خطے کے اندرونی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔ بوگی بیل ریل کم روڈ پل ، جو 2018 میں مکمل ہوا اور جون 2025 میں بھیربی-سیرنگ لنک کے چالوہونے سے آسام اور میزورم بھر میں رسائی کو مزید وسعت ملی ہے۔

چار کیپٹل کنیکٹیویٹی ریل منصوبے-ناگالینڈ ، منی پور ، سکم اور میگھالیہ-پر کام جاری ہے ، جبکہ ہندوستان-بنگلہ دیش اگرتلہ-اکھورا ریل لنک کا افتتاح دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے نومبر 2023 میں مشترکہ طور پر کیا تھا ۔

گزشتہ دہائی میں 11,000 کلومیٹر سے زیادہ اپ گریڈ شدہ قومی اور اسٹریٹجک شاہراہیں شروع کی گئی ہیں ۔ بڑے کوریڈورز میں شیلانگ-نونگ اسٹوئن-تُرا سیکشن ، نیچیپو-ہوج این ایچ-13 پروجیکٹ اور کوہیما ، ایٹہ نگر اور گنگٹوک کے لیے کیپٹل کنیکٹوٹی ہائی ویز شامل ہیں ، جن میں سے کئی 2025 میں مکمل ہونے والے ہیں ۔

سربانند سونوال کہا کہ ہوائی رابطے میں ’’ایک انقلاب‘‘ آیا ہے۔ 2014 میں 9 ہوائی اڈوں سے شمال مشرق میں اب 19 آپریشنل ہوائی اڈے ہیں ۔ پاک یونگ اور ہولونگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ شدہ تیزو روپسی اور اگرتلہ ٹرمینلز کو اڑان اسکیم کے تحت چالو کیا گیا ۔ دور دراز کے اضلاع تک روابط بڑھانے کے لیے ہیلی پورٹس اور واٹر ایروڈرومز کا ایک نیٹ ورک شامل کیا گیا ہے ۔

اقتصادی اور صنعتی انفراسٹرکچر

سربانند سونووال نے کہا کہ ‘‘وزیراعظم نریندر مودی جی کی وژنری قیادت میں، شمال مشرقی بھارت نے دہائیوں کی نظراندازی کے بعد تاریخی تبدیلی دیکھی ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں تک ریلوے کنیکٹیویٹی سے لے کر عالمی معیار کی شاہراہیں، ہوائی اڈے اور آبی گزرگاہوں تک، اس خطے کو بھارت کی ترقی کا ایک نیا انجن بنا دیا ہے۔ سربانند سونووال نے کہا کہ بوگیبیل جیسے اہم منصوبوں کی تکمیل، گوہاٹی میں ایمس کی توسیع اور سڑکوں اور ہوائی اڈوں کے انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی اس تبدیلی کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔

جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے وژن نے شمال مشرق میں تاریخی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے ۔ نمالی گڑھ میں بائیو ریفائنری ، جو کہ ہندوستان کا پہلا بانس پر مبنی ایتھنول پلانٹ ہے ، نے کسانوں کے لیے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کیے ہیں ۔ نومالی گڑھ ریفائنری کی توسیع ، جس کی لاگت 22,594 کروڑ روپے ہے ، نے اس کی صلاحیت کو تین گنا بڑھا دیا ہے ، جس سے یہ خطہ توانائی کے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر قائم ہے ۔ جگی روڈ میں سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ کی سہولت، جس میں27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے۔سالانہ 15 بلین چپس تیار کرے گی اور 27,000 ملازمتیں پیدا کرے گی ، جس سے شمال مشرق عالمی ٹیکنالوجی نقشے پر آ جائے گا ۔ زراعت اور آرگینک مصنوعات خطے کی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ شمال مشرق اب ہندوستان کے نامیاتی ویلیو چین کی قیادت کرتا ہے ،جس کی حمایت کسان-پروڈیوسر تنظیموں، بانس کی صنعت کی ریگولیشن میں نرمی اور مخصوص مشنز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ بوڈو ، کاربی ، برو اور دیگر گروپس کے ساتھ امن معاہدوں کی وجہ سے شمال مشرق میں استحکام آیا ہے ، جبکہ 2014 کے بعد سے افسپا میں 75 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ سربانند سونووال نے بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا ، لچیت برفوکن کی یادگاری تقریب اور آسام کے میدام کا یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کا ذکر کیا۔

سربانند سونووال نے کہا کہ مودی دہائی نے شمال مشرق کے لئے بے مثال اقتصادی امکانات کو کھول دیا ہے-نمالی گڑھ میں بانس پر مبنی بائیو ریفائنری سے لے کر جگیروڈ میں پہلے سیمی کنڈکٹر پلانٹ تک، یہ الگ منصوبے نہیں ہیں، یہ ہمارے خطے میں ایک نئے قومی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں ۔ امن معاہدوں ، ثقافتی احیا اور لچیت برفوکن اور بھوپین ہزاریکا جیسی شخصیات کی عالمی پہچان کے ساتھ ساتھ ہم اپنی سرزمین میں شناخت ، فخر ، مواقع اور سرمایہ کاری کی نئی شکل دیکھ رہے ہیں۔

سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کےان خطوں میں 70 سے زیادہ دورے اور مستقل وزارتی جائزےاس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکمرانی وہیں دکھتی ہیں، جہاں لوگ رہتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کیلئے گیٹ وے

سونووال نے کہا کہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت شمال مشرق مربوط چیک پوسٹوں ، سرحدی بنیادی ڈھانچے اور آبی گزرگاہوں ، شاہراہوں اور ریل کو جوڑنے والے ملٹی ماڈل رابطے کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا کا لاجسٹک اور ثقافتی گیٹ وے بن رہا ہے ۔

سونووال نے کہا کہ آج شمال مشرق کی کہانی ایک نئے سرے سے ابھرنے والے ہندوستان کی کہانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی وزیر اعظم مودی کے دستخط کی عکاس ہے-ایک ایسے رہنما جس نے شمال مشرق کے لوگوں کے ہاتھوں میں اعتماد ، توجہ اور مستقبل رکھا ہے۔

1.jpg

2.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

U.NO.2369


(रिलीज़ आईडी: 2198732) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , Khasi , Assamese