شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے(این ای آر) کی ترقی کے لیے فنڈز
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 2:53PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ تمام غیر مستثنی وزارتوں/محکموں کو اپنے بجٹ کا کم سے کم 10 فیصدحصہ شمال مشرقی خطے میں، 10 فیصدحصہ جی بی ایس میکانزم کے تحت خرچ کرنا لازمی ہے۔ پچھلے پانچ سال میں 3,94,612 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ 3,71,789 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ (106.1 فیصد)
شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام (پی ایم-ڈیوائن) کا اعلان مرکزی بجٹ 2022-23 میں 100 فیصد مرکزی فنڈنگ کے ساتھ ایک نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا ، جسے مرکزی کابینہ نے 12 اکتوبر 2022 کو 6,600 کروڑروپے کے کل اخراجات کے ساتھ منظوری دی تھی ۔ 2022-23 سے 2025-26 تک 4 سالہ مدت کے لئے۔ جب سے اس اسکیم کا آغازہوا ہے تب سے لے کر اس اسکیم کے تحت 31.10.2025 تک 5728.76 کروڑ روپے کے کل 44 پروجیکٹ شروع کئے جاچکے ہیں جس کے لیے کل فنڈ 2172.64 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔
******
ش ح ۔ اس ۔ م ا
Urdu No-2281
(रिलीज़ आईडी: 2198151)
आगंतुक पटल : 5