وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-مالدیپ کی مشترکہ فوجی مشق ایکویرن کاکیرالہ میں آغاز

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 4:39PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ایکویرن کا 14 واں ایڈیشن آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں شروع ہوا۔ یہ مشق 02 سے 15 دسمبر 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ ہندوستانی فوج کے 45 اہلکاروں پر مشتمل دستہ، جس کی نمائندگی گڑھوال رائفلز کی بٹالین کر رہی ہے، ایم این ڈی ایف کی نمائندگی کرنے والے مالدیپ کے مساوی دستے کے ساتھ اس مشق میں حصہ لے رہی ہے۔

دھیویہی میں ایکویرن کا ترجمہ ‘دوستوں’ سے ہوتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور فوجی تعاون کی گہری جڑوں  کو اجاگر کرتا ہے۔ 2009 سے دونوں ممالک میں باری باری منعقد کی جانے والی ، ایکویرن مشق بھارت کی پڑوس مقدم  پالیسی اور دوست ممالک کے ساتھ پائیدار دفاعی شراکت داری قائم کرنے کے عزم کی ایک روشن مثال بنی ہوئی ہے۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد جنگل، نیم شہری اور ساحلی علاقوں میں انسدادشورش اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں باہمی تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔ یہ دونوں اطراف کے فوجیوں کی شرکت کا مشاہدہ کرے گا جو خطے میں مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے اپنی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی خاطر بہترین طریقوں، حکمت عملی کی مشقوں اور مشترکہ آپریشنل منصوبہ بندی کا اشتراک کریں گے۔

یہ مشق بحر ہند کے خطے میں علاقائی امن اور استحکام کے تئیں ہندوستان اور مالدیپ کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور باہمی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

****

ش ح ۔م ش۔ ت ح

U. No.2213


(रिलीज़ आईडी: 2197732) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil , Malayalam