دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمین سے متعلق اہم ڈیجیٹل اصلاحات:محکمہ زمینی وسائل شہری زمین کی حکمرانی کے لیے نقشه اور لینڈ اسٹیک پر قومی سمپوزیم کی میزبانی کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 12:45PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کےوزارت دیہی ترقی کے تحت محکمہ زمینی وسائل)ڈی او ایل آر) ، 3 دسمبر 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں شہری آبادکاریوں کے قومی جغرافیائی علم پر مبنی زمین کے سروے (این اے کے ایس ایچ اے) اور لینڈ اسٹیک پر ایک اہم قومی سمپوزیم کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔  یہ سمپوزیم جیو اسمارٹ انڈیا 2025 کانفرنس اور نمائش کے تحت ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی رفتار تیز کرنا ہے تاکہ شہری زمین کے ریکارڈ کو بہتر بنایا جا سکے اور پورے ملک میں شہری خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔

قومی سمپوزیم میں اہم پالیسی ساز، سروے آف انڈیا کے ماہرین، ریاستی محصولات/زمین کے ریکارڈ کے افسران اور صنعتی رہنما ایک ساتھ آئیں گے تاکہ چھ اہم اجلاسوں میں مفصل اور جامع غورو خوض کیا جا سکے۔

 سمپوزیم کے اہم نکات

  1. این اے کے ایس ایچ اے پائلٹ کا جائزہ اور توسیع: این اے کے ایس ایچ اے پائلٹ پروگرام کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جو جدید ہوائی سروے اور فیچر ایکسٹریکشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے 157 سے زائد شہروں میں زمین کی درست نقشہ بندی کرتا ہے۔ تبادلہ خیا ل میں تکنیکی دشواریوں، گنجان شہری علاقوں میں ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانا اور ہوائی سروے کو زمینی حقیقت اور موجودہ کیڈسٹرل نقشوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا شامل ہوگا۔
  2. مستقبل کا ڈیجیٹل ایکونظام: لینڈ اسٹیک: سمپوزیم میں لینڈ اسٹیک کی ترقی پر وقف سیشن پیش کیے جائیں گے ، جس کا تصور ہندوستان کے متحد ڈیجیٹل زمینی  ایکو نظام کے طور پر کیا گیا ہے ۔  ماہرین اہم بنیادی تہوں ، کیڈسٹرل نقشوں کو مربوط کرنے کے تعمیراتی چیلنجوں ، جغرافیائی اعداد و شمار ، اور انتظامی ریکارڈ ، اور ہموار ڈیٹا کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ قومی معیار کے تحت وفاقی ماڈلز کی ضرورت پر اظہار خیال کریں گے ۔
  3. ار پرو کارڈ اور قانونی فریم ورک کی ہم آہنگی:ار پرو کارڈ پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے ، جو ایک تجویز کردہ واحد اور معتبر ڈیجیٹل جائیداد دستاویز ہے۔ مباحثے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قانونی اور ادارہ جاتی ہم آہنگیوں پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ ار پرو کارڈ کو رجسٹریشن داخل خارج، پراپرٹی ٹیکس اور عمارت کی اجازت کے نظام میں کامیابی سے شامل کیا جا سکے، جس سے شہریوں کو محفوظ اور منتقل ہونے والے ڈیجیٹل جائیداد کے حقوق فراہم ہوں۔
  4. ٹیکنالوجی کا مظاہرہ اور باہمی تعاون:اس تقریب میں جدیدویب جی آئی ایس پلیٹ فارم اور کلاؤڈ سروسز کی مکمل نمائش شامل ہوگی۔ مباحثے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی/ایم ایل اینالٹکس، ڈی 3میپنگ، اور کلاؤڈ جغرافیائی خدمات کے استعمال پر توجہ دی جائے گی تاکہ شہری زمین کی حکمرانی میں شفافیت، درستگی اور جوابدہی میں اضافہ ہو اور شہریوں کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ سمپوزیم حکومت کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور ‘حکومت کے تمام محکموں کا مشترکہ نقطۂ نظر‘ اپنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ پرانے نظاموں کو شفاف، شہری مرکزیت والے ڈیجیٹل زمین انتظامیہ سے تبدیل کیا جا سکے، جو کہ ‘وِکست بھارت’ کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

****

ش ح۔ ت ف ۔ش ب ن

U.NO.2179


(रिलीज़ आईडी: 2197474) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Kannada