iffi banner

 رجنی کانت کو 56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا

#اِفّی ووڈ،  28 نومبر   2025

مایہ ناز اداکار رجنی کانت 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کی ایوارڈ تقریب میں شام میں اس وقت توجہ کا مرکز رہے، جب  انہیں سنیما میں ان کے 50 برس کی قابل ذکر خدمات  کے اعتراف میں  اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں  شاندار فلموں کے لیے باوقار گولڈن اور سلور پیکاک ایوارڈز کی پیشکش کے ساتھ ساتھ بہترین فلموں کے لیے خصوصی ایوارڈز بھی پیش کئے گئے۔ اختتامی تقریب میں فلمی دنیا کی سرکردہ شخصیات کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سینما کی بہترین کارکردگی کا جشن منایا گیا۔

رجنی کانت کو گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور اطلاعات و نشریات کے وزیر ملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے سنیما میں ان کے 50 سالہ سنگ میل کے لیے اعزاز سے نوازا ۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب  ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت، وزارت اطلاعات و نشریات کے  سکریٹری جناب  سنجے جاجو اور اداکار رنویر سنگھ نے عظیم فلم  اداکار جناب  رجنی کانت کو ہندوستانی سنیما میں ان کے بے  مثال  تعاون اور ہندوستانی سنیما میں 50 گولڈن جوبلی سال مکمل کرنے پر مبارکباد  پیش کی۔

ریشبھ  شیٹی کو مشہور  یکشیہ گان فنکار ودیا کولیور نے سر پر تاج پہنا کر اعزاز سے نوازا ۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور سکریٹری وزارت برائے اطلاعات و نشریات جناب  سنجے جاجو نے بہترین ڈیبیو    ڈائریکٹر اور بہترین ویب سیریز کے لیے ایوارڈ پیش کیے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت  جناب ایل مروگن نے کرن سنگھ تیاگی کو کیسری چیپٹر  2 کے لیے بہترین ڈیبیو    ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیتے ہوئے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب  ایل مروگن اور سکریٹری اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو آنند تیواری کو ’’بندیش بینڈٹس سیزن 2 ‘‘کے لیے بہترین ویب سیریز کا ایوارڈ پیش کر تے ہوئے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلیٰ جنا ب  پرمود ساونت، سکریٹری وزارت برائے اطلاعات و نشریات جناب  سنجے جاجو، فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور آئی سی جیوری کے چیئرپرسن اوم پرکاش مہرا نے فلم "اسکن آف یوتھ ایف آئی" کے لیے ڈائریکٹر ایش مے فیئر اور اداکارہ ٹران قوان کو بہترین فلم کا گولڈن پیکاک ایوارڈ پیش کیا۔

این ایف ڈی کے ایم ڈی شری پرکاش مگدوم نےافی  کی اختتامی تقریب میں ایرک سیونسن کو "سیف ہاؤس" فلم کے لیے آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل پیش کیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلیٰ جناب  پرمود ساونت، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور آئی سی جیوری کے چیئرپرسن اوم پرکاش مہرا نے افی کی اختتامی تقریب میں فلم ’’اے پوئٹ‘‘ کے لیے اوبیمار ریوس کو بہترین اداکار(مرد) کا ایوارڈ پیش کیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلیٰ جناب  پرمود ساونت، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور آئی سی جیوری کے چیئرپرسن اوم پرکاش مہرا نے فلم ’’مائی ڈاٹرس ہیئر‘‘ کے لئے حشام فرحمند اورفلم’’ فرینک‘‘  کے لئےٹونس پِل کو مشترکہ طور پر بطور ڈائریکٹر بہترین  فیچرفلم کا مشترکہ ایوارڈ پیش کیا۔

 

 

اطلاعات و نشریات کے وزیر  مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور آئی سی جیوری کے چیئرپرسن اوم پرکاش مہرا نے افی کی اختتامی تقریب میں سنتوش داوکھر کو فلم ’’گوندھل‘‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ پیش کیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر  مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن، گوا کے وزیر اعلیٰ جناب  پرمود ساونت، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور اوم پرکاش مہرا افی کی اختتامی تقریب میں فلم ’’مائی فادرز شیڈو‘‘ کے لیے اکینولا ڈیوس جونیئر کو خصوصی جیوری ایوارڈ پیش کرتے ہوئے۔

*****

ش ح-م ش۔ ج

U-No-2028


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196314   |   Visitor Counter: 7

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , Tamil , हिन्दी , Malayalam , English