iffi banner

’اے پوئٹ ‘کے لیے بہترین اداکار (مرد) کا سلور پیکاک اوارڈ اوبیمار ریوس کے نام


جیوری نے اوبیمار ریوس کی بطور ایک مصیبتوں کے مارے، شکست خوردہ اور بحران سے گزرنے والے شاعر کی پہلی شاندار اداکاری کو سراہا

جیوری نے فلم ’اے پوئٹ‘ کی اس لیے بھی تعریف کی کہ اس نے فن اور بقا کے ازلی تصادم کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا ہے

 اوبیمار ریوس کو کولمبیا کی فلم اے پوئٹ میں اپنی اداکاری کے لیے 56ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار (مرد) کا سلور پیکاک ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ سلور پیکاک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور 10,00,000 روپے نقد رقم پر مشتمل ہے، جو انہیں بین الاقوامی مقابلہ جاتی سیکشن میں ان کی اثر انگیز اداکاری کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

ایوارڈ گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور وزارتِ اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔ مرگن نے سیکریٹری اطلاعات و نشریات جناب سنجے جاجو، آئی ایف ایف آئی جیوری چیئرمین جناب راکیش اوم پرکاش مہرا اور فیسٹیول ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور کی موجودگی میں پیش کیا۔

فلم کے ہدایت کار سائمن میسا سوٹو نے ایوارڈ وصول کیا

جیوری نے اپنے بیان میں کہا:"’اے پوئٹ‘ فن اور بقا کے صدیوں پرانے ٹکراؤ کو ایک منفرد اور غیر متوقع انداز میں پیش کرتی ہے۔ اوسکر کبھی ایک نامور شاعر تھا، لیکن وہ اپنے عروج سے گِر چکا ہے، اس تلخ کدورت کی وجہ سے جو وہ اُن لوگوں کے لیے رکھتا ہے جنہوں نے کبھی اس کا ساتھ دیا تھا۔ اوبیمار ریوس کی شاندار پہلی اداکاری ایک ایسے اوسکر کو ظاہر کرتی ہے جو تکلیف میں ڈوبا ہوا، شکست خوردہ اور شدید جذباتی بحران کا شکار ہے—یہاں تک کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان سے ملتا ہے جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔ مشکلات ابھی باقی ہیں، لیکن فلم اور اوبیمار کی اداکاری حد درجہ حوصلہ افزا اور بالآخر غیر معمولی طور پر مُطمئن کر دینے والی ہے۔"

اس اعزاز کے ساتھ اوبیمار ریوس کی یہ اداکاری 56 ویں آئی ایف ایف آئی کے نمایاں ترین ادکاری اعزازات میں شمار ہوتی ہے۔

اے پوئٹ‘ کی کہانی

اوسکار ریسٹریپو ایک بھلا دیا گیا کولمبیا کا شاعر ہے، جو غربت اور جذباتی انتشار میں زندگی گزار رہا ہے۔ وہ کبھی مشہور تھا، مگر اب میڈیجن کی گلیوں میں یوں ہی بھٹکتا ہے—خاندان کا مذاق، اور ادبی دنیا کی بے توجہی اس کے حصے میں آتی ہے۔

اوسکار کی زندگی اس وقت بدلتی ہے جب وہ یورلاڈی سے ملتا ہے، جو غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والی ایک باصلاحیت نوجوان شاعرہ ہے۔ اوسکار اسے رہنمائی فراہم کرتا ہے، اس امید میں کہ شاید اس کی اپنی کھوئی ہوئی خواہشات دوبارہ زندہ ہو سکیں۔

جیسے جیسے یورلاڈی آگے بڑھتی ہے، ملک کے بااثر ادبی ادارے اس کی شبیہ کو اپنی شہرت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جبکہ وہ خود اپنی عاجزانہ زندگی اور خاندان کی مدد پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

فلم طنز اور جذبات کو یکجا کرتی ہے اور نامراد تمناؤں، رہنمائی کے تعلق اور فن و بقا کے تصادم جیسے موضوعات کو گہرائی سے پیش کرتی ہے۔

فلم ’اے پوئٹ‘ کا پی سی لنک

 

 

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، پر کلک کریں:

FFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2021  )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196268   |   Visitor Counter: 5

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Malayalam