آئی ایف ایف آئی کے شرکا 56ویں آئی ایف ایف آئی کے آخری دن جاپانی فلم ‘اے پیل ویو آف ہلز’ سے لطف اندوز ہوئے
#افی ووڈ، 28 نومبر 2025
جاپانی ہدایت کار کیئ ایشیکاوا نے آج پریس کانفرنس ہال میں میڈیا سے ملاقات کی اور اپنی ہدایتکاری میں ایک اور فلم ‘اے پیل ویو آف ہلز’ کا ذکر کیا، جو اس سال 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) ، گووا میں ‘کنٹری فوکس: جاپان’ کے تحت دکھائی گئی، جسے آئی ایف ایف آئی کے شرکاء کو معاصر جاپانی سینما کا جامع منظر پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔
‘کنٹری فوکس: جاپان’ کے تحت ابھرتی ہوئی آوازوں اور نامور ہدایتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منایا گیا ، جو ملک کی سینماکی میراث کو آگے بڑھانا جاری رکھتے ہیں۔ یہ پروگرام مختلف اصناف کا ایک غیر معمولی دائرہ پیش کرتا ہے، نہ صرف وہ ذاتی ڈرامے جو یاد، شناخت اور تعلق کے موضوعات کو اجاگر کرتے ہیں، بلکہ تاریخی داستانیں، نفسیاتی ناولوں، بچوں کی کہانیاں اور انتزاعی، مختلف النوع تجربات بھی شامل ہیں جو سینمائی شکل کی حدود کو چیلنج اور وسعت فراہم کرتے ہیں۔

ہدایت کار ایشیکاوا نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا:“یہ بھارت کا میرا پہلا دورہ ہے اور میں واقعی اس تجربے سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ یہ فلم نوبل انعام یافتہ مصنف کازو ایشیگورو کے 1982 کے ناول اے پیل ویو آف ہلز پر مبنی ہے۔ اس سال، کئی جاپانی فلمیں اسی موضوع پر مبنی ہیں، کیونکہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کو 80 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ میں بھی ہمیشہ اس موضوع پر بات کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے درست زبان تلاش کرنے میں مشکل پیش آئی، کیونکہ میں نے اس دور کو براہِ راست نہیں دیکھا۔ جب میں نے یہ ناول دریافت کیا، تو یہ موضوع میرے لیے بہت زیادہ قابل رسائی بن گیا، اور مجھ میں اس کہانی سنانے کا اعتماد پیدا ہوا۔”
فلم کی کہانی ایک نوجوان ابھرتی ہوئی جاپانی-برطانوی مصنفہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی والدہ اِتسوکو کے ناگاساکی میں ہوئی جنگ کے بعد کے تجربات پر مبنی ایک کتاب تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اپنی بڑی بیٹی کی خودکشی سے اب بھی صدمے میں ڈوبی اِتسوکو 1952 کی یادیں بیان کرنا شروع کرتی ہیں، جب وہ ایک نوجوان حاملہ ماں تھیں۔ ان کی یادوں کا مرکز ساچیکو سے ملاقات ہے، ایک خاتون جو اپنی بیٹی ماریکو کے ساتھ بیرونِ ملک نئی زندگی بنانے کے عزم میں مصروف ہے، جو کبھی کبھار ایک پراسرار خاتون سے متعلق بے چینی پیدا کرنے والی یادیں بیان کرتی ہے۔ جب مصنفہ اپنی والدہ کے ناگاساکی کے زمانے کی یادیں اور یادگاریں جوڑتی ہیں، تو وہ اِتسوکو کی شیئر کی گئی یادوں اور حقیقت کے درمیان پریشان کن تضادات محسوس کرنے لگتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کہانی نے انہیں اس لیے متوجہ کیا کہ یہ صرف ایٹمی بم کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مختلف ادوارکی خواتین کے بارے میں بھی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے خود اسکرپٹ لکھنے اور فلم کی ایڈیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، کیونکہ وہ ایڈیٹنگ کو تحریر کے عمل کے آخری مرحلے کے طور پر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے آگے وضاحت کی کہ ٹیم کو فلم کے سب سے مناسب اختتام کا تعین کرتے ہوئے تین ممالک جاپان، برطانیہ اور پولینڈ کے نقطہ نظر کے درمیان توازن قائم کرنا پڑا۔ ہر ایک نے مختلف حساسیت پیش کی: برطانوی پروڈیوسرز ایک واضح اور متعین اختتام کو ترجیح دیتے تھے؛ جبکہ پولینڈ کے فلم سازوں کا خیال تھا کہ زیادہ وضاحت کرنے سے اثر کم ہو جائے گا۔ جاپانی نقطہ نظر ان دونوں رجحانوں کے درمیان کہیں واقع تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس باہمی تعاون کے عمل اور طویل مباحثوں میں واقعی بہت لطف آیا، جس کے نتیجے میں بالآخر فلم کا صحیح اختتام نکلا۔
مکمل پریس کانفرنس دیکھیں:
ٹریلر دیکھیں:
آئی ایف ایف آئی(افّی) کے بارے میں
آئی ایف ایف آئی کا آغاز 1952 میں ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات ، اور ریاستی حکومت گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے،جہاں بحال شدہ کلاسیکیت اور جرأت مندانہ تجربات کا امتزاج ہوتاہے اور مائناز فلم ساز نئے اوربے خوف اداکاروں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آتے ہیں ۔ جو عناصر آئی ایف ایف آئی کو واقعی تابناک بناتے ہیں، وہ اس کا ولولہ انگیز امتزاج ہے۔بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین ، اور اعلی توانائی والا ویوز فلم بازار ، جہاں خیالات ، معاملات اور تعاون پروان چڑھتے ہیں ۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20-28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے،جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک عمیق جشن ہے ۔
مزید معلومات کے لیے، یہاں کلک کریں:
آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی کا آئی ایف ایف آئی مائیکروسائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
پی آئی بی آئی ایف ایف آئی وُڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
ایکس پوسٹ لنک: https://x.com/PIB_Panaji/status/1991438887512850647?s=20
ایکس ہینڈلز: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
************
ش ح۔ ش ب۔ م الف
U. No.1992
रिलीज़ आईडी:
2195977
| Visitor Counter:
3