وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سری لنکا میں سائیکلون ڈٹوا کے بعد انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 3:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے سائیکلون ڈٹوا کے باعث اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی حفاظت، سکون اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
بھارت کے قریبی بحری پڑوسی کے ساتھ یکجہتی کے مضبوط جذبے کے تحت، حکومتِ ہند نے فوری طور پر آپریشن ساگر بندھو کے تحت ریلیف مواد اور انسانی امداد اور آفات سے متعلق راحت اور بچاؤ(ایچ اے ڈی آر)کی اہم مدد روانہ کی ہے۔ بھارت صورتحال کے بدلنے کے ساتھ اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارت کی ہمسایہ پالیسی اور وژن مہاساگرکے اصولوں کی رہنمائی میں، وزیر اعظم مودی نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت سری لنکا کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم مودی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘میری دلی ہمدردیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے سائیکلون ڈٹوا کے باعث اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ میں متاثرہ تمام خاندانوں کی حفاظت، سکون اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ہمارے قریبی بحری پڑوسی کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھارت نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت فوری ریلیف مواد اور اہم ایچ اے ڈی آر مدد روانہ کی ہے۔ ہم صورتحال کے بدلنے کے ساتھ مزید امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کی ہمسایہ پالیسی اور وژن مہاساگر کی رہنمائی میں بھارت مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
@anuradisanayake‘‘
***
ش ح۔ ش ت ۔ اش ق
U. No- 1993
(रिलीज़ आईडी: 2195959)
आगंतुक पटल : 4