iffi banner

بلغاریہ کی ’ایکسس آف لائف‘ نے آئی ایف ایف آئی کے اسٹیج پر فلسفے اور روحانیت کا مظاہرہ کیا


میکسم ڈوبرومیسلوف نے آئی ایف ایف آئی میں روس کے ابھرتے ہوئے سنیما کے مناظر کی نمائش کی

بین الاقوامی شریک پروڈکشن ’دوز ہو وسل آفٹر ڈارک‘ میں سنیما کے ذریعے اتحاد کو نمایاں کیا گیا

آئی ایف ایف آئی ووڈ، 26 نومبر، 2025

آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں، دنیا کے مختلف خطوں کے فلم ساز عالمی کہانی سنانے اور سینما کی متحد کرنے والی طاقت کا جشن منانے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے، جس کے دوران ایک دلچسپ پریس کانفرنس بھی ہوئی۔

اس تقریب میں روس کی فلم ٹرانسپیرنٹ لینڈس شامل تھی، جسے ایگزیکٹو پروڈیوسر میکسم ڈوبرو میسلوف نے پیش کیا؛ بلغاریہ کی فلم ایکسس آف لائف، جسے ہدایتکار آٹاناس یورڈانو نے پیش کیا اور ترک-جرمن-بلغاریہ کی مشترکہ پروڈکشن دوز ہو وسل آفٹر ڈارک، جسے ہدایتکار پِنار یورگانجیولو نے پیش کیا۔

 

 

پریس کانفرنس کے دوران ہدایتکار آٹاناس یورڈانو نے فلم ایکسس آف لائف کے فنکارانہ سفر اور فلسفیانہ بنیاد کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے بھارت کی گہری جڑوں میں پیوستہ روحانیت اور فلسفے کی روایات کی تعریف کی، جنہیں فلم کے لیے اہم تحریک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ فلم کے موضوعات نوجوان ناظرین کے ساتھ خاصی مطابقت رکھتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے بارے میں غور و فکر کرتے ہوئے آٹاناس نے کہا کہ اگرچہ اے آئی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، لیکن یہ کبھی بھی حقیقی انسانی جذبات یا تخلیقی گہرائی کی نقل نہیں کر سکتا۔

 

 

دستبرداری کے درمیان امیدیں

ایگزیکٹو پروڈیوسر میکسم ڈوبرو میسلوف نے فلم ٹرانسپیرنٹ لینڈس میں خواہشات اور ہجرت کے موضوعات پر بات کی، جس میں لوگوں کی چھوٹے شہروں سے بڑے میٹروپولیٹن شہروں کی طرف مواقع کی تلاش میں منتقلی کو نمایاں کیا گیا۔ انہوں نے بھارت اور روس کے درمیان مماثلتیں بھی بیان کیں اور عالمی سینما میں روس کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا، ناظرین سے درخواست کی کہ وہ جدید روسی فلم سازی کے ساتھ گہرائی سے جڑیں۔

 

 

یورگانجیولو نے اپنی پہلی فلم اور عالمی سنیما پر بات کی

ہدایتکار پِنار یورگانجیولو نے اپنی پہلی طویل فیچر فلم دوز ہو وسل آفٹر ڈارک کو بین الاقوامی تعاون کی ایک نمایاں تخلیق کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے عالمی سنیما میں اپنے ڈیبیو کے تجربے اور فلم کے عالمی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

 

 

انہوں نے زور دیا کہ سنیما میں سرحدوں کے پار لوگوں کو متحد کرنے کی طاقت ہے۔ ایک میڈیا سوال کے جواب میں، انہوں نے بھارت میں مستقبل میں فلم بنانے کے خواہش کا اظہار کیا اور ملک کو ایک دلکش تخلیقی منظرنامہ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک فلم میں متعدد اصناف کو ملا کر کام کرنا پسند ہے۔

مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے تمام فلم ساز اس بات پر متفق تھے کہ سنیما ذہن رکھنے والے لوگوں کو ایک ساتھ لانے اور عالمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سب سے مضبوط ذریعہ ہے۔

 

 

پریس کانفرنس کا لنک

 

آئی ایف ایف آئی کا تعارف

سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/

پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X ہینڈل: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji

 

**************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1882

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2195031   |   Visitor Counter: 3