پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
انڈیا انرجی ویک 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز
Posted On:
24 NOV 2025 6:00PM by PIB Delhi
انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) 2026 ،جس کا اہتمام 27 سے 30 جنوری کے دوران جنوبی گوا میں بیتول کے نزدیک او این جی سی – ایڈوانسڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیا جائے گا، کے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ میڈیا کے نمائندے https://www.indiaenergyweek.com/media-center/media-registration/پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
آئی ای ڈبلیو 2026 سال کا سب سے بڑا توانائی اجتماع ہوگا، جس میں 75,000 سے زیادہ توانائی کے پیشہ ور افراد، 550+ عالمی مقررین حصہ لیں گے اور 120 سے زیادہ کانفرنس سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب میں توانائی کے تعاون، ایکویٹی، قیادت، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل فرنٹیئرز پر توانائی کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کی جائے گی۔
یہ نمائش 700+ بین الاقوامی اور مقامی نمائش کنندگان، 12+ ملکی پویلینز اور 12 موضوعاتی زونز کو پیش کرے گی، جو توانائی کی قدر کی زنجیر میں اختراعات کا ایک جامع منظر پیش کرے گی۔
میڈیا کے شرکاء کو 70سے زائد اسٹریٹجک کانفرنس سیشنز، مکمل نمائش، عالمی رہنماؤں کے ساتھ انٹرویو کے مواقع، روزانہ کی بریفنگ اور ایک کلی طور پر وقف میڈیا سینٹر تک رسائی حاصل ہوگی۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1737
(Release ID: 2193755)
Visitor Counter : 4