امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میں منعقدہ احمد آباد بین الاقوامی کتاب میلے میں بچوں میں کتابیں تقسیم کیں اور مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا


کتابیں نہ صرف علم کا ذریعہ ہیں بلکہ شخصیت کی نشوونما کا بھی ایک اہم ذریعہ ہوتی  ہیں

ادبی پروگراموں، لوک گیت اور شاعری کی تلاوت اور ایک سٹارٹ اپ فورم پر مشتمل یہ میلہ پڑھنے اور ہنر مندی کو فروغ دے کر بچوں اور نوجوانوں کو فکری طور پر مالا مال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 22 NOV 2025 6:11PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں منعقدہ احمد آباد بین الاقوامی کتاب میلے میں بچوں میں کتابیں تقسیم کیں اور مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DY7Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OVJT.jpg

 جناب امت شاہ نے 'X' پر ایک پوسٹ میں  کہا، "کتابیں نہ صرف علم کا ذریعہ ہیں بلکہ شخصیت کی نشوونما کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیں۔ آج، میں نے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں اور احمد آباد میں اے ایم سی اور نیشنل بک ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ احمد آباد بین الاقوامی کتاب میلے میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IC3P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042A6M.jpg

ادبی پروگراموں، لوک گیتوں اور شاعری کا مطالعہ اور ایک سٹارٹ اپ فورم پر مشتمل یہ میلہ بچوں اور نوجوانوں میں پڑھنے اور مہارت کی نشوونما کو فروغ دے کر فکری طور پر مالا مال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

******

U.No: 1651

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2192947) आगंतुक पटल : 32
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada