امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 نئی دہلی  کے وگیان بھون  میں ڈیزاسٹر رسک ڈیٹا گورننس پر ایشین اینڈ پیسیفک سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (اے پی ڈی آئی ایم) کا 10 واں اجلاس منعقد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک جامع صلاحیت سازی کے ایجنڈے کی حمایت کرے گا جس میں خطرات سے ماقبل آگہی، ابتدائی انتباہ کی تشہیر اور آب و ہوا کے لچکدار بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی شامل ہوگی: جناب نتیانند رائے، وزیر مملکت برائے امور داخلہ

ہندوستان نے ایشیا پیسیفک میں آفات اور آب و ہوا کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اے پی ڈی آئی ایم اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا

اقوام متحدہ کے ای ایس سی اے پی ، اے پی ڈی آئی ایم ، اور دیگر کثیرالجہتی فورمز کے ساتھ شراکت داری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات کے خطرے کو کم کرنے کے 10 نکاتی ایجنڈے کی رہنمائی کرتی ہے

علاقائی تعاون کو بڑھانے اور ایشیا پیسیفک خطے میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے جدید حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ  اجلاس کا اختتام  ہوا

प्रविष्टि तिथि: 22 NOV 2025 9:42AM by PIB Delhi

ایشین اینڈ پیسیفک سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (اے پی ڈی آئی ایم) کا 10 واں سیشن نئی دہلی کے وگیان بھون میں جامع ڈیزاسٹر رسک ڈیٹا گورننس پر منعقد ہوا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت امور داخلہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے کر رہے تھے۔ وفد میں شری راجندر سنگھ، ممبر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور شری منیش بھردواج، سکریٹری، این ڈی ایم اے بھی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DPQ1.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب نتیانند رائے نے علاقائی آفات سے نمٹنے اور تعاون کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی صدارت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ، ہندوستان ایک جامع صلاحیت سازی کے ایجنڈے کی حمایت کرے گا جس میں خطرات سے ماقبل آگہی، ابتدائی انتباہ کی تشہیر اور آب و ہوا کے لچکدار بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی شامل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YUHT.jpg

ہندوستان نے ایشیا پیسیفک میں آفات اور آب و ہوا کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اے پی ڈی آئی ایم اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ یو این ایس سی اے پی ، اے پی ڈی آئی ایم ، اور دیگر کثیرالجہتی فورمز کے ساتھ شراکت داری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات کے خطرے کو کم کرنے کے 10 نکاتی ایجنڈے کی رہنمائی کرتی ہے ۔ یہ ایجنڈا مقامی سطح پر سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے ، یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے درمیان نیٹ ورک کو فروغ دینے ، رسک ڈیٹا کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZH7X.jpg

یہ سیشن علاقائی تعاون کو بڑھانے اور ایشیا پیسفک خطے میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ مکالمے کے دوران گورننگ کونسل کے اہم ایجنڈے میں اے پی ڈی آئی ایم پر گزشتہ سال کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ 2026 میں شروع کی جانے والی سرگرمیاں، اور اسٹریٹجک ورک پلان 2020-2030 پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ کے نتائج اے پی ڈی آئی ایم کے مجموعی کام کے پروگرام کی رہنمائی کریں گے اور سینڈائی فریم ورک اور 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UO2J.jpg

گورننگ کونسل کے دسویں اجلاس میں رکن ممالک بنگلہ دیش، ایران، مالدیپ، قازقستان، منگولیا اور ترکی کے وفود کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ تاجکستان کے مبصر نمائندے نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UN ESCAP) میں ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر مسٹر سٹیفن کوپر بھی شریک تھے۔ محترمہ لیٹیزیا روسانو، اے پی ڈی آئی ایم کی ڈائریکٹر؛ اے پی ڈی آئی ایم کے سینئر کوآرڈینیٹر جناب مصطفیٰ موہن گیھیگھ اور اے پی ڈی آئی ایم  سیکرٹریٹ، ایران، اور آبزرور آرگنائزیشن کے دیگر حکام شامل ہوئے۔

******

U.No:1633

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2192840) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati