نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 22-23 نومبر ، 2025 کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
Posted On:
21 NOV 2025 5:26PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 22-23 نومبر ، 2025 کو آندھرا پردیش کے پٹا پارتھی کا دورہ کریں گے ۔
بائس نومبر 2025 کو ، نائب صدر جمہوریہ ، شری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ ، پرسانتھی نیلایم ، پٹا پارتھی کے 44 ویں کنووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔
تئیس نومبر 2025کو نائب صدرجمہوریہ ، پٹا پارتھی کے شری ستیہ سائی ہل ویو اسٹیڈیم میں شری ستیہ سائی بابا کی عظیم الشان صد سالہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔
بعد ازاں، نائب صدر جمہوریہ پالاسمدرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے نئے کیمپس کا بھی دورہ کریں گے اور آل انڈیا سروسز اور سنٹرل سول سروسز کے آفیسر ٹرینیوں سے خطاب کریں گے، جو ان کے خصوصی فاؤنڈیشن کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔
*******
( ش ح۔ اس ک۔ ش ہ ب )
U.No.1612
(Release ID: 2192617)
Visitor Counter : 6