اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت 22 نومبر2025 کو ممبئی میں قومی حج کانفرنس منعقد کرے گی
یہ کانفرنس ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں اور حج کمیٹی آف انڈیا کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنےاور تمام ہندوستانی عازمین حج کے لیے عالمی معیار کی سہولیات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 NOV 2025 1:23PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت کل یعنی 22 نومبر 2025 ، ہفتہ کو حج ہاؤس ممبئی میں ایک قومی حج کانفرنس منعقد کرے گی۔ اس کانفرنس کی صدارت اقلیتی امور کی وزارت میں سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار کریں گے اور اس میں تمام ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے ایگزیکٹو افسران شرکت کریں گے تاکہ حج 2026 کی تیاریوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔
ہندوستان ہر سال 1,75,000 سے زیادہ حجاج کرام کو روانہ کرتا ہے اور حکومتِ ہند تمام ہندوستانی عازمین حج کے لیے محفوظ، آسان اور باوقار حج کے سفر کو یقینی بنانے کے تئیں پُرعزم ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او ایل) اقلیتی امور کی وزارت کی زیر نگرانی سال بھر عازمین حج کے لیے سہولیات، رابطہ کاری اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔
کل کی کانفرنس کا مقصد ریاستی/مرکزی حج کمیٹیوں اور حج کمیٹی آف انڈیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے اور اہم عملی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ درج ذیل نکات اہم ایجنڈے میں شامل ہیں:
رہائش اور لاجسٹکس
- رہائش کے انتظامات کا جائزہ اور متعلقہ سعودی اور ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کاری۔
- تمام عازمین حج کے لیے بروقت اور آرام دہ خدمات کو یقینی بنانے کے لیے لاجسٹک منصوبہ بندی کا جائزہ۔
نقل و حمل اور سامان کی ہینڈلنگ
- عازمین حج کی ہموار نقل و حرکت کے لیے نظام کو مضبوط بنانا۔
- موثر، محفوظ، اور بروقت سامان ہینڈلنگ پروٹوکول کو یقینی بنانا۔
حج اسسٹنٹ اور انسپکٹرز کی تربیت
- تربیتی ماڈیولز اور تیاری کا اندازہ۔
- سروس کی فراہمی، نظم و ضبط اور آپریشنل پروٹوکول کی پابندی پر زور۔
طبی تیاری
- تمام عازمین حج کے لیے جامع طبی اسکریننگ۔
- ویکسینیشن اور سرٹیفیکیشن کے عمل کے ایس اے کے رہنما خطوط کے ساتھ منسلک ہیں۔
- طبی ٹیموں اور معاون عملے کی تعیناتی، تیاری، اور موثر رابطہ کاری۔
کانفرنس کا مقصد خامیوں کی نشاندہی کرنا، نظام کو مزید مؤثر بنانا اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے تاکہ حج 2026 کو تحفظ، کارکردگی اور نگہداشت کے ساتھ نہایت معیاری طریقہ سےانجام دیا جا سکے۔
مذکورہ وزارت نے ایک بار پھر اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور تمام ہندوستانی عازمین حج کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کانفرنس کے نتائج سے توقع ہے کہ آئندہ حج سیزن کے لیے مجموعی تیاریوں کو نمایاں طور پر مستحکم کیا جاسکے گا۔
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-1589
(ریلیز آئی ڈی: 2192471)
وزیٹر کاؤنٹر : 40