وزیراعظم کا دفتر
جمہوریہ ٔ جنوبی افریقہ کے اپنے دورہ سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان
Posted On:
21 NOV 2025 6:45AM by PIB Delhi
میں 21-23 نومبر- 2025 تک جمہوریہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ میں عزت مآب جناب سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی 20ویں جی- 20 سربراہی کانفرنس میں شامل ہوؤنگا۔
یہ ایک خاص طور پر خصوصی سربراہی اجلاس ہوگا کیونکہ یہ افریقہ میں منعقد ہونے والا پہلاجی20 سربراہی اجلاس ہوگا۔ 2023 میں جی20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران افریقی یونین جی20 کا رکن بن گیا تھا۔
یہ سربراہی اجلاس اہم عالمی مسائل پر بات کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ اس سال کے جی 20 کی تھیم ‘یکجہتی، مساوات اور پائیداری’ ہے، جس کے ذریعے جنوبی افریقہ نے نئی دہلی میں ہندوستان اور برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ گزشتہ سربراہی کانفرنسوں کے نتائج کو آگے بڑھایا ہے۔ میں چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے نقطہ نظر کو ‘وسودیو کٹمبکم’اور ‘ون ارتھ ،ون فیملی اور ون فیوچر‘ کے ہمارے اپنے ویژن کے مطابق پیش کروں گا۔
میں شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت اور چوٹی کانفرنس کے موقع پر طے شدہ چھٹے آئی بی ایس اے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کا منتظر ہوں۔
دورے کے دوران میں جنوبی افریقہ میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا بھی منتظر ہوں، جو ہندوستان سے باہر سب سے بڑے ڈائسپورا میں سے ایک ہے۔
*******
ش ح- ظ ا – ع ر
UR- No. 1573
(Release ID: 2192382)
Visitor Counter : 12