iffi banner

اِفّی 2025 شاندار پریڈ اور ثقافتی پیشکشوں کے ساتھ شروع ہونے کو تیار


اِفّی کے دوران گوا فلم اسکریننگ، ثقافتی پروگراموں اور صنعتی پیشکش کے لیے تیار

# اِفّی ووڈ ، 19 نومبر- 2025

گوا 20 سے 28 نومبر تک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے 56ویں ایڈیشن کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔نو روزہ فیسٹیول میں فلموں کی اسکریننگ، ثقافتی پروگرام اور فلمی صنعت سے متعلق مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔فیسٹیول کا آغاز کل ایک شاندار اوپننگ پریڈ سے ہوگا، جس میں آندھرا پردیش، ہریانہ اور گوا کی جھانکیاں پیش کی جائیں گی، ساتھ ہی مختلف فلمی اسٹوڈیوز کی نمائشیں اور این ایف ڈی سی کی جانب سے خصوصی 50 سالہ خراجِ تحسین بھی شامل ہوگا۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوک فنکار بھی اس پریڈ میں حصہ لیں گے۔

اس سال کے فیسٹیول میں نو روزہ فلم اسکریننگ، ثقافتی پروگرام اور فلمی صنعت سے متعلق تقریبات شامل ہوں گی۔گوا کے مختلف حصوں میں تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جہاں اہم بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مندوبین، شرکاء اور زائرین کے لیے ایک ہموار اور خوشگوار تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

اِفّی کے بارے میں

سال 1952 میں شروع  ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) جنوبی ایشیا کے سب سے پرانے اور سب سے بڑے فلمی جشن کے طور پر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، حکومتِ ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، گوا حکومت کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔وقت کے ساتھ، یہ فیسٹیول ایک عالمی فلمی مرکز بن چکا ہے—جہاں بحال شدہ کلاسکس اور جرأت مندانہ تجربات ایک ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور عظیم فنکاراس تقریب میں پہلی بارشرکت  کرنے والے بے باک فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہیں۔ اِفّی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا پرجوش امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی پیشکش، ماسٹرکلاسز، خراجِ تحسین اور پرجوش ویوز فلم بازار، جہاں تخلیقی آئیڈیاز، سمجھوتے اور تعاون پروان چڑھتے ہیں۔گوا کے دلکش ساحلی مناظر کے پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کا شاندار امتزاج ایک ساتھ لے کر آتا ہے—جو ہندوستان کی تخلیقی ذہانت کا عالمی اسٹیج پر ایک بھرپور جشن ہے۔

***************

) ش ح –م ش-  ش ہ ب )

U.No. 1536


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2192001   |   Visitor Counter: 5