صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر چھتیس گڑھ ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا 20 سے 22 نومبر تک دورہ کریں گی
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2025 5:39PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 20 سے 22 نومبر 2025 تک چھتیس گڑھ ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گی ۔
20 نومبر کو صدر جمہوریہ امبیکا پور میں حکومت چھتیس گڑھ کے زیر اہتمام جنجاتیہ گورو دیوس کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
21نومبر کو صدر جمہوریہ راشٹرپتی نیلایم ، بولرم، سکندرآباد میں بھارتیہ کلا مہوتسو 2025 کا افتتاح کریں گی۔ بھارتیہ کلا مہوتسو کا دوسرا ایڈیشن گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کی بھرپور ثقافتی، پکوان اور فنکارانہ روایات کی نمائش کرے گا ۔
صدر جمہوریہ 22 نومبر کو پرسانتھی نیلایم ، پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کی صد سالہ تقریبات کی یاد میں خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
***************
) ش ح – اک - ش ہ ب )
U.No. 1502
(रिलीज़ आईडी: 2191792)
आगंतुक पटल : 9