نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت جناب سریش گوپی کو منورما نیوز نیوز میکر ایوارڈ 2024 پیش کیا


جناب سی پی رادھا کرشنن نے سنیما اور سیاست دونوں میں کامیابی کے لیے جناب سریش گوپی کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے نوجوانوں کو تحریک دینے کے لیے مثبت پیش رفت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا

Posted On: 16 NOV 2025 4:48PM by PIB Delhi

 نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں منعقدہ منورما نیوز نیوز میکر ایوارڈ 2024 کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے سیاحت اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت اور معروف فلمی اداکار جناب سریش گوپی کو یہ باوقار ایوارڈ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے سنیما اور سیاست کے منفرد چیلنجوں کو اجاگر کیا اور دونوں شعبوں میں ان کی شاندار کامیابی کے لیے جناب سریش گوپی کی ستائش کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کالج کے سابق طالب علم جناب سریش گوپی کی دعوت پر کولم کے فاطمہ ماتا کالج کے اپنے حالیہ دورے کو یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اشارہ وزیر موصوف کے اپنی جڑوں سے پائیدار تعلق کا غماز ہے۔

انھوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا اور بے آواز لوگوں کو آواز دینے میں صحافت کی ذمہ داری پر زور دیا۔ انھوں نے بیداری پھیلانے اور ذمہ دارانہ عوامی گفتگو کی تشکیل کے ذریعے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیک کے اس دور میں سچائی کو جعلی خبروں سے الگ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ پریس اور میڈیا کو ہماری جمہوریت میں بہت ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے تمل شاعر تھروولوور کے لافانی الفاظ کو یاد کیا، ’’اگر کوئی شخص صاف دل سے سچ بولتا ہے تو وہ ان لوگوں سے بلند ہوتا ہے جو زندگی بھر تپسیا کرتے ہیں یا اربوں ڈالر خیرات دیتے ہیں۔ انھوں نے پریس پر زور دیا کہ وہ تھروولوور کے ابدی دانشمندی کے الفاظ پر عمل کریں۔

منورما گروپ کی پائیدار میراث کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے سچائی، زبان، ثقافت اور ملیالم ادب اور میڈیا میں اس کے تعاون کے لیے اس کی غیر متزلزل وابستگی کی ستائش کی۔ انھوں نے کیرالہ کی سرکردہ رائے ساز اور ایک قابل اعتماد آواز ہونے کے لیے منورما نیوز کی ستائش کی، جو گذشتہ برسوں میں عوامی نبض کی عکاس ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1337


(Release ID: 2190570) Visitor Counter : 16