عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 4.0 نے  ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا

Posted On: 14 NOV 2025 3:03PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل لائف سرٹیفیکیٹ(ڈی ایل سی) نے ملک گیر پیمانےپر جاری ڈی ایل سی مہم 4.0 کے تحت ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا۔یہ مہم یکم سے 30 نومبر 2025 تک ملک بھر کے 2,540 مقامات پر، 2,000 شہروں/قصبوں میں چلائی جا رہی ہے۔ 12 نومبر 2025 تک 35,000 سے زائد ڈی ایل سی کیمپ منعقد کیے جا چکے ہیں اور قومی سطح پر مکمل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 30 نومبر 2025 تک مزید 75,000 کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔

اب تک کل 100 لاکھ ( ایک کروڑ) ڈی ایل سی تیار کیے جاچکے ہیں ، جن میں چہرے کی تصدیق کے ذریعے 59,13,073 (58؍فیصد) اور 80 سال اور اس سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان کے لیے 7 لاکھ ڈی ایل سی شامل ہیں ۔ اس سے بزرگوں ، بیماروں اور معذور پنشن یافتگان کو کافی آسانی کے ساتھ ان کا وقار بلند ہوا ہے۔

عملہ/ڈی او پی ٹی/ڈی اے آر پی جی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ سنگ میل وزیر اعظم کے پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ، جس کوانہوں نے ’من کی بات‘ کی 116 ویں قسط میں اجاگر کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بائیو میٹرک اور چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو اپنا کر ایک دیرینہ چیلنج کو ایک موقع میں تبدیل کر دیا ہے ،جو جسمانی  طور پرموجودگی کی ضرورت کو ختم کرتی ہے ۔

1762-1.jpg

تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز-پنشن تقسیم کرنے والے بینک ، ڈی او پی پی ڈبلیو ، سی جی ڈی اے ، ریلوے ، ڈی او ٹی ، محکمہ ڈاک ، آئی پی پی بی ، یو آئی ڈی اے آئی ، این آئی سی اور پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن-دور دراز کے علاقوں سمیت زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے حکومت کےمکمل نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔


ڈی ایل سی 4.0 نے ڈی ایل سی 3.0کے مقابلے میں بہت پہلے ہی ایک کروڑ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، جو پنشن یافتگان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مضبوط رفتار اور وسیع پیمانے پرزمینی سطح پر حرکت کے ساتھ محکمہ 2025 تک دو کروڑ کے احاطے پر مبنی ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پرگامزن ہے، جس سے  ہندوستان کے ڈیجیٹل طور پر بااختیار پنشن فراہمی کے نظام کو مزید مضبوطی ملے گی۔

 

******

 

 

 ( ش ح ۔م  ع ن۔ن ع)

 

U. No. 1262


(Release ID: 2190040) Visitor Counter : 9