بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شری شری پد نائیک نے 44ویں  بھارتیہ بین الاقوامی تجارتی میلہ میں وزارت بجلی کے پویلین کا افتتاح کیا


بجلی کی سات سرکاری  کمپنیوں  نے بھارت کے توانائی نظام میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کیا

Posted On: 14 NOV 2025 1:31PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے بجلی، شری شری  پد نائیک نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 44ویں  بھارتیہ بین الاقوامی تجارتی میلہ (14 تا 27 نومبر 2025) میں وزارتِ بجلی کے پویلین کا افتتاح کیا۔

وزیر مملکت شری شری پد نائیک نے کہا کہ 2025 کے آئی آئی ٹی ایف میں پاور پویلین بھارت کے توانائی کے سفر کی ایک  شاندار داستان پیش کرتا ہے، جو واقعی’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس پویلین کے ذریعے ہم اپنے ملک کی روایتی توانائی سے صاف توانائی کی طرف منتقلی اور شہریوں پر مرکوز ، ٹیکنالوجی پر مبنی، شمولیتی اور پائیدار توانائی کے نظام کی طرف تبدیلی کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پویلین میں سات پی ایس یوز بھارت کے توانائی انقلاب اور ’’وکست بھارت @ 2047‘‘کے وژن میں اپنے اجتماعی  رول کو نمایاں کر رہے ہیں۔

شری نائیک نے نوجوانوں، طلباء اور توانائی کے پیشہ ور افراد سے اپیل کی کہ وہ پاور پویلین کا دورہ کریں اور بھارت کے توانائی کے شعبے کے شاندار سفر کا مشاہدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پویلین ایک متاثر کن، ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول فراہم کرتا ہے جو  شائقین کو ملک کی صاف، قابل اعتماد اور مستقبل کے لیے تیار توانائی کی طرف منتقلی کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے اور یہ کل کے موجدین کے لیے پیش آنے والے مواقع کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

پاور پویلین کے بارے میں:

آئی آئی ٹی ایف 2025 (ہال نمبر 1) میں وزارتِ بجلی کا پویلین بھارت کے بدلتے ہوئے توانائی منظرنامے کی ایک دلکش اور جامع جھلک پیش کرتا ہے، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے موضوع کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پویلین ملک کی روایتی توانائی سے صاف توانائی کی جانب منتقلی اور سپلائی پر مبنی نظام سے شہریوں پر مرکوز، ٹیکنالوجی، شمولیت اور پائیداری پر مبنی نقطۂ نظر کی طرف تبدیلی کو واضح کرتا ہے۔ پویلین میں سات سرکاری اداروں—این ٹی پی سی، این ایچ پی سی، ایس جے وی این، ٹی ایچ ڈی سی، پی ایف سی، پاور گِرڈ اور آر ای سی—کی شرکت بھی شامل ہے، جو بھارت کے توانائی انقلاب اور ’’وکست بھارت @ 2047‘‘کے وژن میں ان کے  متحد رول کو نمایاں کرتی ہے۔

پاور پویلین ایک متحرک اور براہ راست تجربہ فراہم کرتا ہے، جس میں کائنیٹک ایل ای ڈی وال، اینامورفک تھری ڈی ڈسپلے، امرسیو پاور جرنی زون، اسمارٹ میٹر کی نمائش، اے آئی پر مبنی ہولو بوٹ، کوئز اسٹیشنز، اسمارٹ ہوم ڈیمونسٹریشنز، ای ای ایس ایل مارٹ، پی ایس پی ڈایوراما،  موضوع پر مبنی سیلفی وال، اے آئی فوٹو بوتھ اور علامتی انرجی’’چکر‘‘ کی تنصیب شامل ہیں۔

******

ش ح۔   ش ب۔  ش ب ن

Uno-1259


(Release ID: 2189997) Visitor Counter : 6