وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر آئی-سروسز کی مشق 2025 (ٹی ایس ای-2025) ’ترشول‘ کا اختتام

Posted On: 14 NOV 2025 12:46PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے ٹی آر آئی- سروسز کی مشق (ٹی ایس ای-2025) ’’ترشول‘‘ کا انعقاد نومبر 2025 کے اوائل میں ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر لیڈ سروس کے طور پر کیا تھا۔

ٹی ایس ای- 2025 کی قیادت ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحریہ کمانڈ کے ساتھ ہندوستانی فوج کی جنوبی کمان اور ہندوستانی فضائیہ کی جنوب مغربی فضائی کمان نے بطور پرنسپل شرکت کنندہ فارمیشن کے طور پر کی۔

اس مشق میں راجستھان اور گجرات کے کریک اور ریگستانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشنز اور سمندری ڈومین بشمول شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنز شامل تھے۔ انڈین کوسٹ گارڈ، بارڈر سکیورٹی فورس اور دیگر مرکزی ایجنسیوں نے بھی مشق میں حصہ لیا، جس سے ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کو تقویت ملی۔

عسکری مشق کی  سب سے بڑی توجہ مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر کرنا اور تینوں سروسز  میں ملٹی ڈومین مربوط آپریشن کے  طریقہ کار کی توثیق اور ہم آہنگی کرنا تھی، تاکہ مشترکہ مؤثر آپریشنز کو کامیاب بنایا جا سکے۔ کلیدی مقاصد میں پلیٹ فارم اور انفراسٹرکچر کی انٹرآپریبلٹی  صلاحیت کو  بہتر کرنا، تمام سروسز میں نیٹ ورک کے انضمام کو مضبوط بنانا اور آپریشنز میں اشتراک کو فروغ دیناشامل ہے۔ مشترکہ فوجی مشق سے مشترکہ انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی(آئی ایس آر) کے طریقہ کار، الیکٹرانک وارفیئر(ای ڈبلیو)اور سائبر وارفیئر کے منصوبوں کی بھی توثیق ہوئی ہے۔فوجی  مشق میں ہندوستانی بحریہ کے طیارہ بردار جہازکے آپریشنز شامل تھے جو ہندوستانی فضائیہ کے ساحل پر مبنی اثاثوں کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دیے گئے تاکہ بہترین طریقوں کے تبادلے اور فضائی کارروائیوں کے لئے مشترکہ ایس او پی کی توثیق کی جاسکے۔

ترشول فوجی مشق  سے دیسی نظاموں کے موثر نفاذ اور آتم نر بھر بھارت کے اصولوں کو اپنانے کی صلاحیت  کو اجاگر کیا گیا۔ مزید برآں، اس سے ابھرتے ہوئے خطرات اور عصری اور مستقبل کی جنگ کے ابھرتے ہوئے کردار سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ طریقہ کار اور تکنیکوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ٹی آر آئی- سروسز کی مشق 2025 کے کامیاب انعقاد سے ہندوستانی مسلح افواج کے مکمل طور پر مربوط انداز میں کام کرنے کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے، جس سے مشترکہ آپریشن کی  تیاری اور قومی سلامتی کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 1253


(Release ID: 2189951) Visitor Counter : 10