وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 15 نومبر کو سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے
وزیر اعظم ممبئی – احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے
بلٹ ٹرین کے شروع ہونے سے ممبئی-احمد آباد سفر کا وقت تقریباً دو گھنٹے رہ جائےگا
Posted On:
14 NOV 2025 11:43AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا 10 بجے ، وزیر اعظم ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور (ایم اے ایچ ایس آر) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کریں گے،جو ہندوستان کے سب سے زیادہ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملک کو تیز رفتار رابطے کے نئے دور میں لے جانے کی علامت ہے۔
ایم اے ایچ ایس آر تقریبا 508 کلومیٹرطویل ہے ، جو گجرات اور دادرا اور نگر حویلی میں 352 کلومیٹر اور مہاراشٹر میں 156 کلومیٹر کا احاطہ کرتا ہے ۔ یہ کوریڈور سابرمتی ، احمد آباد ، آنند ، وڈودرا ، بھروچ ، سورت ، بلی مورا ، واپی ، بوئیسر ، ویرار ، تھانے اور ممبئی سمیت بڑے شہروں کو جوڑے گا ، جو ہندوستان کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید انجینئرنگ تکنیک سے تعمیر کردہ اس منصوبے کا465 کلومیٹر (روٹ کاتقریباً 85 فیصد) حصہ پُلوں پرمبنی ہے، جس سے زمین پر بہت کم اثر پڑے گا اور حفاظت میں اضافہ ہوگا۔ اب تک 326 کلومیٹر پُلوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 25 میں سے17 دریائی پل پہلے ہی تعمیر کئے جا چکے ہیں ۔
پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد، بلٹ ٹرین کے ذریعے ممبئی سے احمد آباد تک سفر کا وقت تقریباً دو گھنٹہ رہ جائے گا، جو بین شہر سفر کو تیز، آسان اور زیادہ آرام دہ بنا دے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے پورے کوریڈور کے ساتھ کاروبار ، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ، جس سے علاقائی ترقی کو تحریک ملے گی ۔
سورت–بیلی مورا سیکشن، جو تقریباً 47 کلومیٹر پر محیط ہے، تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کے سول ورکس اور ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ سورت اسٹیشن کا ڈیزائن شہر کی عالمی شہرت یافتہ ہیرے کی صنعت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے، جو خوبصورتی اور کارکردگی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
اسٹیشن کو مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں وسیع و عریض ویٹنگ لاؤنجز، ریسٹ رومز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سورت میٹرو، سٹی بسوں اور انڈین ریلویز کے نیٹ ورک کے ساتھ بآسانی مربوط ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی بھی فراہم کی جائے گی۔
************
ش ح۔ک ا۔ ج ا
U.NO.1248
(Release ID: 2189937)
Visitor Counter : 13