کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم پر23 آئی ٹی ای سی پارٹنر ممالک کے وفد کا خیر مقدم
اے جے این آئی ایف ایم- جی ای ایم مفاہمت نامے کے تحت یہ دورہ ڈیجیٹل عوامی خریداری میں عالمی تعاون کو مضبوط کرتا ہے
Posted On:
14 NOV 2025 9:21AM by PIB Delhi
جی ای ایم اور ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) کے درمیان مفاہمت نامے کے تحت صلاحیت سازی کی پہل کے حصے کے طور پر 23 آئی ٹی ای سی شراکت دار ممالک کے 24 سینئر سرکاری افسران کے ایک وفد نے آج گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
یہ دورہ ڈیجیٹل عوامی خریداری میں اصلاحات کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کے طور پر اہمیت رکھتا ہے اور سرحد پار صلاحیت سازی، فکری قیادت اور خریداری میں اعلیٰ معیار کو فروغ دینے سے متعلق جی ای ایم اور اے جے این آئی ایف ایم کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔
اس مصروفیت نے بھارت کی ڈیجیٹل خریداری کی تبدیلی کی عالمی فہم کو گہرا کیا اور شفاف، مؤثر اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خریداری کے لیے جی ای ایم کی حیثیت کو عالمی معیار کے طور پر مستحکم کیا۔ وفد نے جی ای ایم کے بنیادی ستونوں — صلاحیت سازی، فکری قیادت، عملی کمیونٹیز اور عالمی وکالت کے ساتھ وسیع تبادلۂ خیال کیا۔ ان کو ایک خریداری تک رسائی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے سی ای او جناب مہیر کمارنے کہا، ’’ہمارا مقصد ایک ایسا خریداری کا ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے جو نہ صرف مؤثر ہو بلکہ شمولیاتی بھی ہو۔ جب خریدار اور فروخت کار ایک منصفانہ اور شفاف آن لائن مارکیٹ پلیس میں جڑتے ہیں تو ملک کو فائدہ پہنچتا ہے‘‘۔
اس پروگرام کے ذریعے وفد کو جی ای ایم کی ڈیجیٹل ساخت، بہترین خریداری کے عملی طریقے اور بھارت میں حاصل ہونے والے کایاپلٹ کے نتائج کی تفصیلی سمجھ حاصل ہوئی۔ اس پروگرام میں روایتی خریداری کے نظامی چیلنجز کو بھی اجاگر کیا گیا اور یہ دکھایا گیا کہ کس طرح جی ای ایم کے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات عوامی خریداری کے منظرنامے کو نئے سرے سے متعین کر رہے ہیں۔
اس دورے کے ذریعے، جی ای ایم نے ڈیجیٹل عوامی خریداری میں اصلاحات کے لیے عالمی حمایت کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا، بھارت کی مہارت کو شراکت دار ممالک کے ساتھ شیئر کیا اور دنیا بھر میں قابل توسیع، شفاف اور خریداری کے شمولیاتی طور طریقوں کو بروئے کار لایا گیا۔
********
(ش ح ۔ک ح۔رض)
U. No. 1237
(Release ID: 2189927)
Visitor Counter : 6