نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن 14 نومبر 2025 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
Posted On:
13 NOV 2025 3:10PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن 14 نومبر 2025 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں 30ویں سی آئی آئی (انڈین انڈسٹری کنفیڈریشن) پارٹنرشپ اجلاس 2025 کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
14 سے 15 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد سی آئی آئی نے وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند اور حکومت آندھرا پردیش کے شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے اشتراک سے کیا ہے۔
سی آئی آئی سربراہی اجلاس تجارت اور سرمایہ کاری کے مستقبل کی تشکیل کے لیے سوچنے والے رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں اور عالمی شراکت داروں کو یکجا کرے گا۔ اجلاس کا موضوع ٹیکنالوجی، ٹرسٹ اور ٹریڈ: نیو جیو اکنامک آرڈر نیویگیٹنگ ہے۔ اس اجلاس میں45 سیشنز اور 72 بین الاقوامی مقررین کی شرکت متوقع ہے۔اس میں2500 مندوبین، جن میں45 ممالک کے 300 غیر ملکی شرکاء شامل ہیں، بھی شرکت کریں گے۔
********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-1204
(Release ID: 2189635)
Visitor Counter : 5