کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی آئی آئی ٹی ایف 2025 میں کان کنی کی وزارت کے پویلین کا افتتاح کریں گے


کان کنی کی وزارت آئی آئی ٹی ایف 2025 میں ہندوستان کی معدنی  قوت کواجاگر کرے گی

Posted On: 13 NOV 2025 1:26PM by PIB Delhi

 کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 14 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) 2025 میں وزارت کانوں کے پویلین کا افتتاح کریں گے۔

وزارت کا پویلین ہندوستان کے معدنی وسائل، تکنیکی ترقی اور ایک بھارت - ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی تعمیر میں شراکت کو ظاہر کرے گا۔

1,500 مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ پویلین زائرین کو موضوعاتی نمائشوں، تبادلہ خیال سے متعلق سرگرمیوں اور ہندوستان کی کان کنی اور معدنیات کے شعبے کی کامیابیوں اور وژن کو اُجاگر کرنے والی نمائش کے ذریعے ایک متحرک اور معلوماتی تجربہ فراہم کرے گا۔

پویلین میں تمام سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایس)اور وزارت کے ماتحت منسلک، ماتحت اور خودمختاراداروں  جس میں  نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (این اے ایل سی او)، ہندوستان کاپر لمیٹڈ(ایچ سی ایل)، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ڈیزائن سینٹر)اورتحقیقی مرکز (نیلومینیم) (جے این اے آر ڈی ڈی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف راک میکینکس (این آئی آر ایم) شامل ہیں، کی شرکت متوقع ہے۔

ایک خصوصی تھیمیٹک زون نیشنل کریٹیکل منرل مشن (این اسی ایم ایم)پر توجہ مرکوز کرے گا - جو کہ کان کنی کی وزارت کے تحت ایک اہم اقدام ہے،جس کا مقصد ہندوستان کے اہم معدنی ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنا ہے۔ وزارت کے ذریعہ تیار کردہ یہ سیکشن، نان فیرس ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹر (این ایف ٹی ڈی سی) کو نمایاں کرے گا، جس میں اہم کامیابیوں اور تکنیکی اختراعات کی نمائش کی جائے گی جو ہندوستان کی صاف توانائی اور صنعتی ترقی کے لیے ضروری اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی تلاش، پروسیسنگ اور استعمال میں معاونت کرتی ہیں۔

نجی شعبے کےشراکت دار جیسے ہنڈلکو انڈسٹریز لمٹیڈ اور ہندوستان زنک لمٹیڈ(ایچ زیڈ ایل) بھی اپنی اختراعات اور کار کردگی کی نمائش کریں گے۔

  • ہنڈلکو وندے بھارت ایکسپریس اور چندریان3 کے ماڈل پیش کرے گا، جو ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مختلف دھاتوں کے کردار کی علامت ہیں۔
  • ایچ زیڈ ایل پائیدار کان کنی اور تکنیکی مہارت میں اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرے گا۔

ڈسٹرکٹ مینرل فاؤنڈیشن(ڈی ایم ایف)اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی طرف سے نمائشیں کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو نمایاں کریں گی جو کان کنی کے شعبے کے سی ایس آر پروگراموں کے ذریعے تعاون حاصل کرتےہیں۔

زائرین ورچوئل رئیلٹی (وی آر)اور ڈیجیٹل کان کنی کے تجربات، طلباء اور نوجوانوں کے لیے انٹرایکٹو کوئزز اور اہم معدنیات، تلاش کی ٹیکنالوجیز اور تسلسل کے ساتھ چلنے والی اختراعات پر نمائش کے منتظر ہیں۔

پویلین ایک  ذمہ دار کان کنی، اختراعات اور جامع ترقی کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس سے معدنیات میں خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں تعاون اور وکست بھارت @2047 کی سمت پیش قدمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

********

ش ح۔ع و۔ن ع

U-1201


(Release ID: 2189626) Visitor Counter : 7