وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے “آپریشن بولین بلیز” کے تحت ممبئی میں سونے کی بڑی اسمگلنگ اور پگھلانے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا؛ 11.88 کلو سونا ضبط کیا اور 11 افراد کو گرفتار کیا
Posted On:
12 NOV 2025 1:09PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے “آپریشن بولین بلیز” کے تحت ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے گروہ پر کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں ایک منظم ریکٹ سامنے آیا جو سونا بھارت میں اسمگل کرنے، اسے خفیہ بھٹھیوں میں پگھلانے اور غیر قانونی طور پر صاف شدہ سونے کو غیر قانونی طور سے بازار میں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر، 10 نومبر 2025 کو ڈی آر آئی کے افسران نے ممبئی میں چار خفیہ مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے ، جو دو سونا پگھلانے کی غیر قانونی یونٹس اور دو غیر رجسٹرڈ دکانیں ہیں۔
دونوں بھٹھیوں کو مکمل طور پر فعال پایا گیا، جو اسمگل شدہ سونے کو ویکس اور سونے کی دیگر شکلوں میں تبدیل کرنے کے لیے مکمل ساز و سامان سے لیس تھیں۔ افسران نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے آپریٹرز کو حراست میں لیا اور موقع پر 6.35 کلو سونا ضبط کیا۔
بعد کی چھان بین میں، دو دکانوں سے جو ماسٹر مائنڈ نے اسمگل شدہ سونا وصول کرنے اور پگھلاکر بسکٹ بنائے گئے سونے کو مقامی خریداروں کو فروخت کرنے کے لیے استعمال کی تھیں، ایک دکان سے مزید 5.53 کلو سونے کے بسکٹ ضبط کیے گئے۔


مجموعی طور پر 11.88 کلو 24 قیراط سونا جس کی مالیت 15.05 کروڑ روپے ہے، اور 8.72 کلو چاندی جس کی مالیت 13.17 لاکھ روپے ہے، کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعات کے تحت ضبط کی گئی ہے۔

سونے کی اسمگلنگ، پگھلانے اور غیر قانونی فروخت میں ملوث کل 11 افراد گرفتار کیے گئے، جن میں اس کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے، جس کا پہلے بھی سونے کی اسمگلنگ کا ریکارڈ ہے۔ اس گروہ کو ماسٹر مائنڈ اپنے باپ، ایک منیجر، چار ملازم پگھلانے والے، ایک اکاؤنٹنٹ جو اسمگل شدہ سونے کا ریکارڈ رکھتا تھا اور تین ڈیلیوری عملے کے ساتھ مل کر چلارہا تھا۔ تمام ملزمان کو جے ایم ایف سی، ممبئی کے سامنے پیش کیا گیا اور انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک منظم سازش تھی، جو سونے کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت کے لیے کی گئی اور جس میں بھارت کی سونے کی درآمد کی پالیسی کی صریح خلاف ورزی کی گئی اور حکومت کی آمدنی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ڈی آر آئی منظم اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو ریونیو میں کمی، مارکیٹ میں بے ترتیبی اور مالی استحکام کو خطرہ پہنچاتے ہیں۔ غیر قانونی سونے کی آمد و رفت کو روک کر اور اسے فروغ دینے والی سرکاری اعداد و شمار میں غیر درج معیشت کو متاثر کر کے، ڈی آر آئی بھارت کی اقتصادی اور مالی استحکام کو محفوظ بنانے اور ایک منصفانہ اورصاف و شفاف تجارتی ماحول یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U- 1140
(Release ID: 2189134)
Visitor Counter : 22