وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ کاامریکہ کا دورہ

प्रविष्टि तिथि: 12 NOV 2025 9:00AM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی12سے 17 نومبر 2025تک امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔  اس دورے کا مقصد ہندوستانی بحریہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی بحریہ کے درمیان مضبوط اور پائیدار سمندری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے ، جو ہندوستان-امریکہ دفاعی شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے ۔

a.jpeg

اس دورے کے دوران چیف آف نیول اسٹاف امریکی محکمہ جنگ کے سینئر حکام سے بات چیت کریں گے۔ وہ ایڈمرل سیموئیل جے پاپارو، کمانڈر، یونائیٹڈ اسٹیٹس انڈو پیسیفک کمانڈ(یو ایس آئی این ڈی او پی اے سی او ایم) اور ایڈمرل اسٹیفن ٹی کوہلر، کمانڈر، یونائیٹڈ اسٹیٹس پیسیفک فلیٹ (یو ایس پی اے سی ایف ایل ٹی) کے علاوہ دیگر سینئر بحری قیادت اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ بات چیت دونوں بحری افواج کے درمیان جاری بحری تعاون کا جائزہ لینے،آپریشنل سطح کے تعلقات کو بڑھانے اور معلومات کے تبادلے اور میری ٹائم ڈومین کے بارے میں آگاہی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس دورے میں اہم بحری تنصیبات اور امریکی بحریہ کے آپریشنل کمانڈز کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی۔ انڈو پیسیفک خطے میں مشترکہ میری ٹائم ترجیحات، میلان جیسے کثیر جہتی فریم ورک کے تحت تعاون اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) اقدامات پر بات چیت متوقع ہے۔

ہندوستان اور امریکہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ بحری شراکت میں شریک ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ کایہ امریکی دورہ ہندوستانی بحریہ کے ایک آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے امریکی بحریہ کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

********

 (ش ح ۔م ح ۔رض)

U. No. 1136


(रिलीज़ आईडी: 2189117) आगंतुक पटल : 30
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu