صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ٔ ہند نے انگولا میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا


ہندوستان اور انگولا کی مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے سرگرم کردار ادا کریں: صدر دروپدی مرمو کا ہندوستانی برادری  سے خطاب

Posted On: 10 NOV 2025 10:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (10 نومبر 2025) لوآنڈا میں ہندوستان کے سفیر کی جانب سے ہندوستانی برادری کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ہندوستانی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جل شکتی اور ریلوے کے مرکزی وزیرِ مملکت جناب وی سومنّا اور اراکینِ پارلیمنٹ جناب پربھوبھائی ناگر بھائی وساوا اور محترمہ ڈی کے ارونا بھی موجود تھیں۔

a.jpg

ہندوستانی برادری کے پُرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ ٔ ہند نے کہا کہ بھارت اپنے افریقی شراکت داروں، بالخصوص انگولا، کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ شراکت داری مساوات، باہمی اعتماد اور ترقی کی مشترکہ امنگوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے افریقہ کے ساتھ تعلقات انڈیا۔افریقہ فورم سمِٹ (آئی اے ایف ایس) کے فریم ورک کے تحت مسلسل ترقی پا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ بھارت جلد ہی آئندہ آئی اے ایف ایس سمٹ کی میزبانی کا منتظر ہے۔

b.jpg

صدرِ  جمہوریہ ٔہند نے کہا کہ انگولا بھارت کی توانائی سلامتی میں ایک اہم شراکت دار ہےاور اس کے بدلے میں بھارت بھی انگولا کے نمایاں تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال بھارت اور انگولا کے درمیان دو طرفہ تجارت 5 ارب امریکی ڈالر کی تاریخی سطح سے تجاوز کر گئی۔

c.jpg

صدرِ جمہوریۂ ہند نے کہا کہ بھارت انگولا کو دواسازی، غذائی مصنوعات، ریفائنڈ پیٹرولیم، آٹوموبائل اور مشینری کا ایک بڑا تقسیم کار ہے۔ بھارتی کمپنیاں ریٹیل، سیاحت، ہیرے، توانائی، بنیادی ڈھانچہ، مہمان نوازی اور زرعی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سرمایہ کاریوں نے انگولا کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

d.jpg

صدرِ جمہوریہ ٔ ہند نے بتایا کہ تقریباً 8,000 ہند نژاد افراد انگولا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کاروباری صلاحیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت نے انگولا کی اقتصادی ترقی اور تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور انگولا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے انگولا میں ہندوستانی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ ہندوستان اور انگولا کی مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے اپنا  فعال کردار ادا کریں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

 

********

 

 (ش ح ۔م ح ۔رض)

U. No. 1060


(Release ID: 2188688) Visitor Counter : 9