وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے ملک گیر سطح پر چلائی گئی چار ماہ طویل مالی شمولیت کی تکمیل سے متعلق مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی
267345 کیمپوں کا اہتمام کیا گیا؛ مواضعات اور شہروں میں 5.19 کروڑ کے وائی سی کی ازسر نو تصدیق کی گئی اور 1.2 کروڑ نامزدگیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا
1.11 کروڑ نئے پی ایم جن دھن یوجنا کھاتے کھولے گئے، 2.86 کروڑ پی ایم ایس بی وائی، 1.40 کروڑ پی ایم جے جے بی وائی اور 44.43 لاکھ اے پی وائی نئے رجسٹریشن کیے گئے
Posted On:
10 NOV 2025 8:11PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے یکم جولائی 2025 کو شروع کی گئی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) ملک گیر مالیاتی شمولیت تکمیلی مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کا مشن ہر اہل شہری کو اہم مالیاتی اسکیموں کے دائرے میں لانا ہے۔ مہم نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی، جیسا کہ مالی شمولیت کے پیرامیٹرز میں نمایاں پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے۔
اس کا اہم مقصد تمام 2.70 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پیز) اور شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بیز) تک فلیگ شپ اسکیموں یعنی- پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو مکمل طور پر پہنچانا تھا۔ ملک بھر میں کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جن کا مقصد اندراج میں سہولت فراہم کرنا، غیر فعال کھاتوں ک ےلیے ازسر نو کے وائی سی، اور نامزدگی کو اپ ڈیٹ کرنا تھا۔ اس نے ڈیجیٹل جعل سازیوں، غیر دعویٰ شدہ ڈیپازٹس اور شکایات کے ازالے پر مالی خواندگی کو بھی ترقی دی۔
مواضعات اور شہروں میں مجموعی طور پر 267345 کیمپوں کا اہتمام کیا گیا، جن کے 31 اکتوبر 2025 تک مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہوئے:
|
زمرہ
|
حصولیابی
|
|
پی ایم جے ڈی وائی کھاتے کھولے گئے
|
1.11 کروڑ
|
|
کے وائی سی ازسر نو - تصدیق
|
5.19 کروڑ
|
|
نامزدگی سے متعلق اپ ڈیٹس
|
1.20 کروڑ
|
|
پی ایم جے جے بی وائی اندراجات
|
1.40 کروڑ
|
|
پی ایم ایس بی وائی اندراجات
|
2.86 کروڑ
|
|
اے پی وائی اندراجات
|
44.43 لاکھ
|
|
دعوؤں کا تصفیہ (پی ایم جے جے بی وائی/ پی ایم ایس بی وائی)
|
92,066
|
|
مالی خواندگی سے متعلق مہمات
|
ڈیجیٹل دھوکہ دہی، غیر دعویٰ شدہ ڈپازٹس، شکایات کے ازالے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام جی پیز میں کیمپ منعقد کیے گئے
|
حکومت ہند نچلی سطح پر مالیاتی رسائی کو مضبوط کرکے اور تمام تر متعلقہ فریقوں کے فعال تعاون سے مستفید ہوتے ہوئے جامع ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر شہری کو ملک کی مالی اختیاردہی سے متعلق پہل قدمیوں سے فائدہ حاصل ہو۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1057
(Release ID: 2188551)
Visitor Counter : 5