وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ’’قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے افتتاح کی جھلکیاں مشترک کیں
Posted On:
08 NOV 2025 10:22PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی سپریم کورٹ میں منعقدہ ’’قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پر قومی کانفرنس کے افتتاح کی جھلکیاں مشترک کیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے وابستہ پروگرام ہندوستان کے عدالتی نظام کو نئی طاقت فراہم کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے بیسویں قومی کانفرنس کے لیے سب کو نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا:
’’نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کو 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد!
مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ میں منعقدہ یہ قومی کانفرنس ہمارے عدالتی نظام کو سب کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانے کی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گی۔‘‘
’’گزشتہ چند برسوں میں ہماری حکومت نے ’ایز آف جسٹس‘ کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔
مختلف پہل کاریوں کے ذریعے غریبوں، محروم طبقوں اور پسماندہ طبقات کو تیز تر اور کم لاگت میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔‘‘
’’بھارت کی روایات میں ثالثی (میڈییشن) کو ہمیشہ ایک اہم مقام حاصل رہا ہے۔
نیا میڈییشن ایکٹ ثالثی کے حوالے سے جدت طرازی اور دیگر متعلقہ پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔‘‘
’’عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے 80,000 سے زائد فیصلوں کا مختلف بھارتی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی پہل واقعی قابلِ ستائش ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ شاندار کوشش ہائیکورٹس اور ضلعی عدالتوں کی سطح پر بھی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-983
(Release ID: 2187976)
Visitor Counter : 7