زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان 7 نومبر کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کا دورہ کریں گے


جناب شیو راج سنگھ چوہان چھترپتی سمبھاجی نگر میں زرعی اور دیہی ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور کسانوں سے بات چیت کریں گے

مرکزی وزیر زرعی و دیہی ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے، کسانوں سے ملاقات کریں گے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

Posted On: 06 NOV 2025 3:38PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان، 7 نومبر 2025 کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع اور اس سے متصل دیہی علاقوں کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر زرعی اور دیہی ترقی کے منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ لیں گے، مقامی کسانوں سے بات چیت کریں گے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

جناب چوہان صبح سویرے دلی سے روانہ ہوں گے اور فضائی راستے سے چھترپتی سمبھاجی نگر پہنچیں گے۔ وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے  وہ سیرسالا جائیں گے، جہاں وہ کرِشیکُل انسٹی ٹیوٹ میں ‘رودر ابیشیک’ اور پرچم کشائی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیرجی وی ٹی ٹیم کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور کسانوں سے بات چیت کے ذریعے جاری زرعی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کی مختلف سہولیات کا معائنہ کریں گے اور کسانوں و دیہی آبادی کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے تاکہ فلاحی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کے مسائل کو سنا جا سکے۔

دوپہر کے وقت، جناب چوہان ارن پور گاؤں جائیں گے تاکہ سیلاب سے متاثرہ سڑک پل کا معائنہ اور آس پاس کے بنیادی ڈھانچے کی صورتحال کا جائزہ لیاجاسکے۔ اس کے بعد وہ تپوَن گاؤں جائیں گے تاکہ حالیہ سیلاب کے باعث فصلوں اور دیگر نقصانات کا تخمینہ لگایاجاسکے۔ جناب چوہان گھرکل ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بھی دورہ کریں گے تاکہ مستفید ہونے والے کنبوں اور مقامی گاؤں والوں سے بات چیت کر سکیں۔

مرکزی وزیر کے پروگرام میں ہیمدپنٹھی مہادیومندر میں پوجا کے لیے بھی جانا شامل ہے، جس کے بعد قریبی علاقوں میں زمین کی کٹاؤ کا جائزہ لیا جائے گا۔ جناب چوہان کھنگاؤں–تپون سڑک پل اور قریبی بور ویل کوہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیں گے۔ شام کے وقت، وہ چھترپتی سمبھاجی نگر ہوائی اڈے سے دلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ دورہ زراعت و دیہی ترقی کے مرکزی وزیر کا ایک وسیع سلسلہ وار ریاستی سطح کے دوروں کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں کسانوں اور دیہی کمیونٹی سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، زمینی حقائق کا جائزہ لینا، مرکزی منصوبوں کی پیشرفت کا معائنہ کرنا اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں راحت و بحالی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

*****

UR-858  

(ش ح۔ا ع خ۔ ف ر )


(Release ID: 2186985) Visitor Counter : 6