وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نےکیو ایس ایشیا یونیورسٹی کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کا خیر مقدم کیا

Posted On: 04 NOV 2025 9:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ دہائی کے دوران کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ جناب نریند رمودی نے کہاکہ ہم پورے ہندوستان میں مزید تعلیمی اداروں کو فعال کرکے اس شعبے میں ادارہ جاتی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم  ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘گزشتہ دہائی کے دوران کیو ایس ایشیا یونیورسٹی کی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہماری حکومت تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ ہم پورے ہندوستان میں مزید تعلیمی اداروں کو فعال کرکے اس شعبے میں ادارہ جاتی صلاحیتوں میں  بھی اضافہ کررہے ہیں۔

****

 

(ش ح –م ش ع ۔ع د)

U. No.831


(Release ID: 2186833) Visitor Counter : 5