کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے پر
انڈیا-نیوزی لینڈ بزنس فورم، تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا
ہندوستان-نیوزی لینڈ تعلقات کے لیے ایک پاپئدار وژن، مہاتما گاندھی سینٹر میں کمیونٹی تقریب
ہندوستانی تجارتی وفد کے ساتھ تعامل، عالمی توسیع کی حوصلہ افزائی
Posted On:
05 NOV 2025 8:10PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہد ے (ایف ٹی اے ) مذاکرات کا چوتھا دور فی الحال آکلینڈ میں جاری ہے۔
آکلینڈ بزنس چیمبر کے زیر اہتمام انڈیا-نیوزی لینڈ بزنس فورم میں وزیر موصوف کے ساتھ ، آکلینڈ بزنس چیمبر کے سی ای او مسٹر سائمن برجز کے زیر انتظام فائر سائیڈ چیٹ کے لیے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹوڈ میکلے شریک ہوئے ۔
سیشن کا آغاز کرتے ہوئے، وزیر جناب گوئل نے ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم مسٹر کرسٹوفر لکسن کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کا حوالہ دیا، جس نے دو طرفہ تعلقات کو پھر سے تقویت دینے اور تمام شعبوں میں بڑھی ہوئی مصروفیت کی سمت متعین کرنے کے لیے ایک اہم ہدف کے طور پر کام کیا۔
وزیر موصوف جناب پیوش گوئل نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی اقتصادی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے تعاون کے اختراعی راستے تلاش کریں۔ انہوں نے سمندری، جنگلات، کھیل، تعلیم، ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے اتنے بڑے تجارتی وفد کا نیوزی لینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے، جو وکست بھارت کے وژن کے مطابق ہندوستانی صنعت کے اعتماد اور متحرک ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے، وزیر جناب پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت باہمی احترام اور متوازن نتائج حاصل کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نیوزی لینڈ ہندوستان کی وسیع اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، جب کہ ہندوستان باہمی طور پر فائدہ مند تعاون قائم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی تکنیکی مہارت اور اعلیٰ صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی معیشت کو مضبوط بنانے اور ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں ہندوستانی تارکین وطن کی اہم شراکت کا بھی اعتراف کیا۔
آکلینڈ کے مہاتما گاندھی سنٹر میں منعقدہ ایک کمیونٹی پروگرام میں، جناب پیوش گوئل نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم مسٹر کرسٹوفر لکسن کا اس موقع پر ہندوستان-نیوزی لینڈ شراکت داری کے اس جشن میں شامل ہونے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اپنے خطاب میں،جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کی گہری ثقافتی اقدار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہماری جنم بھومی (پیدائش کی سرزمین) ہمیں اپنی جڑوں سے جوڑتی ہے، وہیں ہماری کرم بھومی (کام کی سرزمین) ہمیں خدمت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی جنم بھومی کی اقدار کو اپنے دلوں میں رکھتے ہوئے اپنی کرم بھومی کے ساتھ وفادار رہیں۔
جناب پیوش گوئل نے تمام شعبوں میں گہرے تعاون کے لیے مشترکہ وژن کے حصے کے طور پر مزید ’کامیاب کیوی – بھارت کہانیاں‘ تخلیق کرنے کے بارے میں پرامید ہے۔ انہوں نے متحرک ہندوستانی تارکین وطن کی محنت کی ستائش کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ مشترکہ اقدار، ثقافت اور خواہشات ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو مزید قریب لاتی ہیں، جو ایک مضبوط اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی راہ ہموار کرتی ہیں۔
وزیر اعظم مسٹر کرسٹوفر لکسن نے عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کے لئے نیوزی لینڈ کی مضبوط حمایت کی بات کی، اور کہا کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ تعلقات باہمی احترام، انصاف پسندی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں، انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کو ’پل‘ کے طور پر اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
وزیر موصوف جناب پیوش گوئل نے ممتاز ہندوستانی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ’ہندوستانی کاروباری وفد کے ساتھ چائے‘ کے عنوان سے ایک دلچسپ بات چیت کی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے اب تک کے سب سے بڑے ہندوستانی تجارتی وفد کی دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی فعال شرکت کی ستائش کی۔
بات چیت میں دونوں معیشتوں کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع پر روشنی ڈالی گئی، خاص طور پر زراعت اور فوڈ پروسیسنگ، لکڑی اور جنگلات، ٹیکنالوجی اور اختراع کے متعلق بات چیت کی گئی ۔ کاروباری رہنماؤں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی مستقبل کے حوالے سے پالیسیوں کی تعریف کی، جس میں پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں اور اسٹارٹ اپ انڈیا پہل، جس نے ہندوستانی کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر وسعت دینے کے قابل بنایا ہے۔
وزیرموصوف جناب پیوش گوئل نے ہندوستانی کاروباریوں کواپنے کاروبار ،جذبے اور اختراع کے تئیں ثابت قدم رہنے کی ترغیب دی، جو حقیقی معنوں میں ترقی کو آگے بڑھانے اور شراکت داری کومزید گہرا کرتے ہیں ۔
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-825
(Release ID: 2186767)
Visitor Counter : 5