وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ ’ایشک‘ کمیشن کے لیے تیار — مقامی ہائیڈروگرافک صلاحیتوں کے ایک نئے دور کا آغاز


ایس وی ایل ایشک بھارت کی سمندری حدود میں درستگی، مقصد اور خود انحصاری کی شاندار علامت

Posted On: 05 NOV 2025 10:23AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ اپنی ہائیڈروگرافک سروے صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے جا رہی ہے، کیونکہ ’ایشک‘ — سروے ویسل (لارج) (ایس وی ایل) کلاس کے تیسرے جہاز اور جنوبی بحری کمانڈ میں تعینات ہونے والے پہلے جہاز کو باضابطہ طور پر کمیشن کیا جا رہا ہے۔ یہ جہاز 06 نومبر 2025 کو کوچی نیول بیس میں ایک تقریب کے دوران بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کی موجودگی میں بحری بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) لمیٹڈ کولکاتہ کے ذریعے تیار کردہ ’ایشک‘ بھارت کی بڑھتی ہوئی جہاز سازی کی خود کفالت کی شاندار مثال ہے۔ اس جہاز میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی مواد کا استعمال کیا گیا ہے جو آتم نربھر بھارت پہل کی کامیابی اور جی آر ایس ای اور بھارتی مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

ایشک‘ نام جس کا سنسکرت میں مطلب ’رہنما‘ ہے، اس جہاز کے کردار کو بخوبی ظاہر کرتا ہے کہ یہ درستگی اور مقصد کا نگہبان ہے۔ یہ جہاز بندرگاہوں، بحری راستوں اور سمندری چینلز کے مکمل ساحلی اور گہرے پانیوں کے ہائیڈروگرافک سروے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ حاصل شدہ ڈیٹا سمندری راستوں کی محفوظ نیویگیشن اور بھارت کے بحری تحفظاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہوگا۔

جدید ترین ہائیڈروگرافک اور اوشنوگرافک آلات سے لیس، جن میں ہائی ریزولوشن ملٹی بیم ایکو ساؤنڈر، خودکار زیرِآب گاڑی (اے یو وی)، ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل (آر او وی) اور چار سروے موٹر بوٹس (ایس ایم بیز) شامل ہیں، ’ایشک‘ بھارتی بحریہ کے سروے بیڑے میں بے مثال استعداد اور کارکردگی لاتا ہے۔ اس جہاز میں ہیلی کاپٹر ڈیک بھی نصب ہے جو اس کی عملی صلاحیت اور مختلف شعبوں میں مشن انجام دینے کی اہلیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

ایشک‘ کا کمیشن بھارتی بحریہ کی سروے اور چارٹنگ انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کے مسلسل عزم کا اہم سنگِ میل ہے۔ مقامی طاقت، تکنیکی مہارت اور سمندری ذمہ داری کی علامت کے طور پر، ’ایشک‘ ملک کی خدمت کے لیے تیار ہے — نامعلوم سمندری حدود کی نشاندہی کرتے ہوئے اور بھارت کی وسیع سمندری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SVLIkshak(1)4GQL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SVLIkshak(2)T9H5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SVLIkshak(3)2WDJ.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-808


(Release ID: 2186608) Visitor Counter : 17