PIB Headquarters
بھارت کی شاہی ریاستوں کا میوزیم
جہاں شاہی وراثت زندہ ہو جاتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 12:18PM by PIB Delhi
جھلکیاں
-
- وزیر اعظم نے 31 اکتوبر کو ایکتا نگر، گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر بھارت کی شاہی ریاستوں کے میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا۔
- اس کا مقصد آنے والی نسلوں کو اتحاد اور قربانی کے لازوال جذبے سے تحریک دینا ہے۔
- 367 کروڑ روپے کی لاگت والے اس میوزیم میں چار موضوعاتی گیلریاں ہوں گی۔
- یہ میوزیم ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی کے پاس پانچ ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا۔
تعارف
راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر، ہماری مشترکہ وراثت اور اتحاد کے وعدے کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی نے میوزیم آف رائل کنگڈمز آف انڈیا کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اعزاز اور میراث کی ایک کوشش ہے، جسے 367 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

رائل کنگڈم آف انڈیا میوزیم، بھارت کے شاہی ورثے کا جشن منانے والے ایک قومی ذخیرہ کے طور پر کام کرے گا جس میں مختلف خاندانوں اور شاہی ریاستوں کے نایاب نوادرات، ٹیکسٹائل، مخطوطات، پینٹنگز اور آرکائیو مواد کی گیلریاں ہوں گی۔
- یہ ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی کے قریب پانچ ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔
- چار موضوعاتی گیلریوں کے ذریعے، یہ سیاح کو تاریخی نوادرات، دستاویزات اور ڈیجیٹل تنصیبات کے ساتھ ایک انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرے گا۔
- اس کا مقصد آنے والی نسلوں کو اتحاد اور قربانی کے لازوال جذبے سے تحریک دیتے ہوئے ماضی کی یادوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
تاریخی پس منظر
15 اگست 1947 کو بھارت کی آزادی کے وقت، برصغیر ہندبرطانیہ کے زیر انتظام علاقوں اور 550 سے زیادہ شاہی ریاستوں اور سلطنتوں پر مشتمل تھا۔ بھارتی یونین میں ان ریاستوں کا سیاسی انضمام آزادی کے بعد ہمارے ملک کی سب سے واضح کام یابیوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔
- اس وقت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قیادت میں شاہی ریاستوں کے حکم رانوں کو الحاقی دستاویز کے ذریعے بھارت کے ساتھ الحاق کرنے پر راضی کیا گیا۔
- 1949 تک، تقریباً تمام شاہی ریاستیں بھارتی یونین میں شامل ہو چکی تھیں، جس نے ایک متحد اور خود مختار جمہوریہ کی بنیاد رکھی۔
- یہ پرامن اتحاد بھارت کی سفارت کاری، شمولیت اور قوم کی تعمیر کے جذبے کا ثبوت ہے۔
مقاصد
میوزیم پہل کا تصور درج ذیل اہم مقاصد کے ساتھ کیا گیا ہے:
- بھارت کی شاہی اور رجواڑہ ریاستوں کی بھرپور میراث کو دستاویزی شکل دینا اور اس کی نمائش کرنا۔
- نوادرات اور آرکائیو مواد کو محفوظ کرنا جو بھارت کی شاہی روایات اور ملک کے اتحاد اور ثقافتی شناخت میں ان کے تعاون کے غماز ہیں۔
- الحاق کے تاریخی عمل، شاہی ریاستوں کے تعاون اور بھارت کی حکم رانی اور ثقافتی اتحاد کے ارتقا کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا اور ان میں مشغول کرنا۔
- بھارت کے شاہی اور جمہوری ورثے پر تحقیق، تحفظ اور عوامی تعلیم کے مرکز کے طور پر کام کرنا۔
ڈیزائن کی اہم خصوصیات
یہ میوزیم مختلف قسم کی دل چسپ خصوصیات پیش کرے گا۔
- قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 سے متاثر ہو کر، میوزیم میں انٹرایکٹو اور تجرباتی تعلیم کے لیے وقف گیلری پیش کی جائے گی، جس سے سیاح پرکشش اور تفریحی انداز میں تاریخ کو دریافت کر سکیں گے۔
- میوزیم کا فن تعمیر قدرتی زمین کی تزئین کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آبی ذخائر، فوارے، صحن اور باغات اس کے بنیادی ساختی عناصر کی تشکیل کرتے ہیں۔
- سیاح شاہی باغات سے متاثر زمین کی تزئین کے ذریعے داخل ہوتے ہیں، جس سے اندر کی شان و شوکت کا اندازہ ہوتا ہے۔
- یہ دورہ میوزیم کیفے پراختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں سیاح اپنے تجربے پر غور کرتے ہوئے شاہی پکوانوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔
چار موضوعاتی گیلریوں میں پھیلا ہوا، یہ سیاح کو تاریخی نوادرات، دستاویزات اور ڈیجیٹل تنصیبات کے ذریعے ایک بھرپور اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرے گا۔
گیلری کا جائزہ
- گیلری 1: اورینٹیشن گیلری - فلموں اور آڈیو ویژول داستانوں کے ذریعے شاہی اور میوزیم کی کہانی کا تعارف۔
- گیلری 2: ’’تخت اور ریاست‘‘ - شاہی خاندانوں، ان کے نظام حکم رانی، روایات، فلاحی پالیسیوں اور اپنے لوگوں کے لیے ان کی محبت کی نمائش کرے گا۔
- ویونگ لاؤنج اور ڈیک - آرام کرنے اور دیکھنے کے مقام کے طور پر کام کرے گا، جو اسٹیچو آف یونٹی اور نرمدا ندی کے خوب صورت نظارے پیش کرے گا۔
- گیلری 3: ’’بھارت کے انضمام کی کہانی‘‘ - بھارت کے سیاسی انضمام سے وابستہ واقعات اور دستاویزات کی عکاسی کرے گی۔
- گیلری 4: ’’ہال آف یونٹی‘‘ - بھارت کے اتحاد کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام رجواڑوں کی علامتوں اور علامتوں کی نمائش کی جائے گی۔


اختتامیہ
شاہی ریاستوں کا الحاق آزاد بھارت کی ایک قابل ذکر کام یابی ہے، جو تنوع میں اتحاد اور قومی فتح کی علامت ہے۔ رائل کنگڈم آف انڈیا کا مجوزہ میوزیم اس تاریخی عمل کا جشن منائے گا، بھارت کی شاہی میراث کو محفوظ رکھے گا، اور ثقافتی اور سیاسی شناخت کی تشکیل میں ان کے کردار کو اجاگر کرے گا۔ ورثے کو جدید تشریح کے ساتھ جوڑتے ہوئے، میوزیم بھارت کے شاہی ماضی کے زندہ ذخیرے کے طور پر کام کرے گا، جو ایک متحد، جامع اور ثقافتی طور پر متحرک قوم کے وژن کو بڑھائے گا۔
حوالے
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2183612
https://www.pib.gov.in/newsite/erelcontent.aspx?relid=278034
https://ddnews.gov.in/en/pm-modi-to-visit-gujarat-on-october-30-31-for-rashtriya-ekta-diwas-celebrations/
https://www.newsonair.gov.in/prime-minister-to-launch-infrastructure-and-development-projects-in-ekta-nagar-kevadia/
https://x.com/narendramodi/status/1983935708038341067
https://www.newsonair.gov.in/pm-modi-launches-several-development-projects-worth-over-1140-crore-rupees-in-ekta-nagar-gujarat/
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 795
(रिलीज़ आईडी: 2186552)
आगंतुक पटल : 12