نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن،5 نومبر  2025  کو نوا راپور اور راجنند گاؤں میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے


نائب صدرجمہوریہ نوا راپور میں بھارتی فضائیہ کی سوریہ کیرن ایروبیٹک ٹیم (ایس کے اے ٹی) کے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ کریں گے

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن راجنند گاؤں میں اُدّیہ چل ملٹی اسپیشلٹی آئی کیئر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے

نائب صدرجمہوریہ راجنند گاؤں میں لکھپتی دیدی سممیلن میں شرکت کریں گے

جناب سی پی رادھا کرشنن نوا راپور میں چھتیس گڑھ رجت مہوتسو کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے

Posted On: 04 NOV 2025 4:01PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 4 سے5 نومبر 2025  کو چھتیس گڑھ کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دوران وہ نوا راپور اور راجنند گاؤں میں مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں رجت مہوتسو کی تقریبات بھی شامل ہیں، جو چھتیس گڑھ کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کی علامت ہیں۔

کیرالہ اور تمل ناڈو کے دورے کے بعد نائب صدرجمہوریہ ہند آج شام رائے پور پہنچیں گے۔

5 نومبر 2025  کو، جناب سی پی رادھا کرشنن کو راج بھون، رائے پور میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ سیندھ لیک، نوا راپور میں بھارتی فضائیہ کی سوریہ کیرن ایروبیٹک ٹیم (ایس کے اے ٹی) کے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ کریں گے۔ سوریہ کیرن ایروبیٹک ٹیم، جو 1996  میں تشکیل دی گئی تھی، اپنی صحیح فلائنگ اور شاندار فضائی مظاہروں کے لیے مقبول ہے۔

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 5 نومبر 2025 کو راجنند گاؤں میں اُدیہ چل ملٹی اسپیشلٹی آئی کیئر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس کےبعدنائب صدرجمہوریہ راجنند گاؤں میں لکھپتی دیدی سممیلن میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کا اختتام وہ شام کو نوا راپور میں چھتیس گڑھ رجت مہوتسو کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کر کے کریں گے۔ یہ مہوتسو چھتیس گڑھ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

******

 

(ش ح ۔ش م ۔  م ا)

Urdu.No-764

 


(Release ID: 2186351) Visitor Counter : 13