شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جیوترادتیہ سندھیا نے شمال مشرقی سائنس و ٹیکنالوجی (این ای ایس ٹی ) کلسٹر کا افتتاح کیا اور آسام میں 635 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا


یہ پروجیکٹ آسام کو اختراع کے  مرکز   کے طور پر فروغ  دیں گے اور ‘‘وکست پرووتر ’’ کا  اقتصادی پاور ہاؤس ثابت ہوں گے

ترقیاتی پیکیج اتحاد کی علامت ہیں؛ امنگوں کی تکمیل اور  عوامی خدمت کا پورا کیا  گیا وعدہ ہیں: سندھیا

Posted On: 03 NOV 2025 11:38AM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج آئی آئی ٹی گوہاٹی میں نارتھ ایسٹرن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ای ایس ٹی ) کلسٹر کا افتتاح کیا اور آسام میں 635 کروڑ روپے کے یکسر تبدیلی والے ترقیاتی  پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر آسام حکومت کے سینئر حکام، تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور سائنس  اور کاروباری برادری کے اراکین موجود تھے۔

 

image001TYSW.jpg

image002FXPQ.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ، جناب سندھیا نے آسام کو  ‘‘ ابھرتے ہوئے شمال مشرق کی دھڑکن قرار دیا ، جہاں طاقتور برہم پتر  دریا تسلسل، حوصلے اور تخلیق کی علامت بن کر  بہتا ہے ’’۔ انہوں نے کہا کہ آسام  ، جو طویل عرصے سے بھارت کے مشرقی خطے کی احیاء  کا مرکز رہا ہے، اب  ‘‘ وکست پرووتّر’’ کے اختراع اور رابطے کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

 

image003XS9N.jpg

 

 آسام میں 635 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد

وزیر موصوف نے مجموعی طور پر 635 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا، جن کا مقصد آسام میں ترقی، رابطے اور مواقع کو فروغ دینا اور اسے جنوب مشرقی ایشیا کے   لیے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کرنا ہے۔

اہم منصوبے درج ذیل ہیں:

  • 65 نئے سیکنڈری اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر — 455 کروڑ روپے
  • چھایا گاؤں-اوکیوم روڈ کی جدید کاری— 102.69 کروڑ روپے
  • سلونیجن–دھان سیری پر گھاٹ میں آر سی سی پل کی تعمیر — 20.59 کروڑ روپے
  • رام پھل بل (کوکرا جھار) میں صنعتی اسٹیٹ کی ترقی — 14.40 کروڑ روپے
  • لکھی بازار (بکسا) میں صنعتی اسٹیٹ کی ترقی — 18.40 کروڑ روپے

 

ان پروجیکٹوں کے انسانی پہلوؤں  کو اجاگر کرتے ہوئے  جناب سندھیا نے کہا کہ  ‘‘رکھی جانے والی ہر اینٹ اور ہر بننے والا کلاس روم امنگوں کی تکمیل کے سلسلے میں پورا کیا گیا وعدہ ہے۔ ’’

 

image004PLPO.jpg

 

آئی آئی ٹی گوہاٹی میں  این ای ایس ٹی   کلسٹر: شمال مشرق کا جدت  طرازی کا   اہم مرکز

22.98 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم نارتھ ایسٹرن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( این ای ایس ٹی ) کلسٹر شمال مشرق کے اختراعی ماحولیاتی نظام کا اہم مرکز ثابت ہوگا  ،  جو مقامی  طور پر تجربات اور  معلومات کو عالمی  سطح  پر فروغ دے گا ۔ یہ کلسٹر چار ترجیحی شعبوں پر کام کرے گا :  زمینی سطح پر اختراع  ؛   سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت ؛  بانس پر مبنی ٹیکنالوجیز ؛  بایوڈیگریڈیبل پلاسٹک ۔

 

image0052HKW.jpg

image006WMWV.jpg

 

این ای ایس ٹی  کلسٹر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے نوجوانوں پر مرکوز پروگراموں جیسے این ای – اسپارکس  اور  اشٹ لکشمی درشن  کی تکمیل کرے گا، جن کے ذریعے پورے بھارت سے 3200 طلباء  شمال مشرق کا دورہ کریں گے  ، جب کہ شمال مشرق کے 800 طلباء  کو  اسرو  میں سائنسی تربیتی دوروں کا موقع  فراہم ہو  گا۔

 

image007TEAF.jpg

 

 آئی آئی ٹی گوہاٹی میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی نمائش

اپنے دورے کے دوران وزیر  موصوف نے طلباء اور  تحقیق کاروں سے  بات چیت کی، جنہوں نے  جی 6 کمیونیکیشن،  بایوڈیگریڈیبل پولیمر، بانس ٹشو کلچر اور لوفیلڈ ایم آر آئی جیسے  صحت کی دیکھ بھال کے لیے  سب کی رسائی  پر مبنی طبی آلات کی اختراعات پیش کیں۔

بایوڈیگریڈیبل پولیمر پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے  جناب سندھیا نے کہا  کہ  ‘‘ اگر آپ اسے کامیابی سے  پورا کریں تو یہ مستقبل ثابت ہوگا ’’۔  انہوں نے طلباء  کے سائنسی جذبے اور پائیدار اختراع کی  ستائش کی۔

این ای ایس ٹی  مشن کے جامع اختراع کے ویژن کے تحت کامروپ ضلع کی 30 دیہی خواتین کو بایوڈیگریڈیبل کھلونوں کی تیاری میں انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے ساتھ تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ اب انہیں اپنی مائیکرو انٹرپرائزز قائم کرنے کے لیے مستقل معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے  این ای ایس ٹی  کلسٹر کا لوگو بھی جاری کیا، جو پائیدار کھلونا سازی میں تربیت یافتہ دیہی خواتین نے خوبصورتی سے تیار کیا ہے، جو شمولیت پر مبنی اختراع اور ناری شکتی کے جذبے کی علامت ہے۔

 

image0089J1B.jpg

 

 مودی  کے دورِ حکومت میں آسام  میں یکسر تبدیلی

جناب سندھیا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں شمال مشرقی خطے نے غیر معمولی ترقی کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ یہ خطہ جو کبھی لینڈ لاکڈ تھا، آج کنیکٹیویٹی کا مضبوط مرکز بن چکا ہے۔

10 فی صد بجٹ سپورٹ پالیسی کے تحت خطے میں  6.2 لاکھ کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری کی گئی، جس نے ترقی، کاروبار اور بااختیار بنائے جانے  کو نئی جہت دی۔ انہوں نے بوگی بیل پل، بھوپن ہزاریکا سیتو، سیلا ٹنل اور جوجی گھوپا ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک جیسے تاریخی منصوبوں کا  بھی ذکر کیا، جنہوں نے آسام  کی رابطے کی صلاحیت کو نئی بلندی دی۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی حصے سے  رابطہ قائم کرنے کی پالیسی کے ذریعے نئے ریلوے اور سڑک رابطوں سے کولکاتہ سے اگرتلہ کا سفر 31 گھنٹوں سے گھٹ کر صرف 10 گھنٹے رہ گیا ہے۔

درانگ میں ، وزیراعظم مودی کے حالیہ 6500 کروڑ روپے کے منصوبوں اور  آسام کے 18530 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں  کا ذکر کرتے ہوئے  ، وزیر  موصوف نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکز صحت، تعلیم، توانائی اور صنعت سمیت ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

 

وکست پُرووتّر  کی نئی صبح کا آغاز

جناب سندھیا نے کہا کہ شمال مشرق، جسے کبھی نواحی حصہ سمجھا جاتا تھا، اب بھارت کا مشرقی مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے آسام کے جذبے ‘‘ شوبھے شوکولورے لوئی تھوکا شوماج ’’ یعنی ‘‘ سب کو ساتھ لے کر چلنے والا سماج  ’’  کے ویژن کی ستائش کی  اور کہا کہ آج شروع ہونے والے ہر منصوبے سے یہ یکجہتی مزید مضبوط ہوتی ہے۔

ماں کاماکھیہ کے آشیرواد کا ذکر کرتے ہوئے  ، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آسام تعلیم، اختراع اور کاروبار کی قوت کے ساتھ  وکست بھارت @ 2047 کے سفر میں شمال مشرق کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈی او این ای آر ) کے سوشل میڈیا ہینڈلز:

 ٹوئٹر / ایکس :  (https://twitter.com/MDoNER_India)

 فیس بک :  (https://www.facebook.com/MdonerIndia/)

 انسٹاگرام:   (https://www.instagram.com/donerindia/)

 

********

( ش ح۔ا ع خ ۔  ع ا)

U.No. 687


(Release ID: 2185913) Visitor Counter : 10