وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پٹنہ میں راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 02 NOV 2025 10:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پٹنہ کے دنکر گولمبر میں راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہار کے فخر راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر کی متاثر کن تخلیقات  نےہمیشہ  ملک کے عوام  کو ماں بھارتی کی خدمت کے لیے ترغیب دی ہے۔  انہوں نےکہاکہ آج پٹنہ میں اس عظیم شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

وزیر اعظم نے X پر لکھا:

‘‘بہار کی سرزمین کے فخر راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر جی کی پُروقار اور ولولہ انگیز تخلیقات نے ہمیشہ اہل وطن کو ماں بھارتی کی خدمت کے لیے متاثر کیا ہے۔ آج پٹنہ میں دنکر گولمبر پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔’’

*****

 ( ش ح ۔م  ع ن۔ع ن)

U. No. 674


(Release ID: 2185692) Visitor Counter : 6