نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے روہن بوپنا کو ان کے شاندار ٹینس کریئر کے لیے مبارکباد دی
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن کا کہنا ہے کہ ’’روہن پوبنا کا ورثہ کھلاڑیوں کی کئی پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتا رہے گا‘‘
Posted On:
02 NOV 2025 6:21PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے روہن بوپنا کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے، جنہوں نے دو دہائیوں پر محیط غیر معمولی کریئر کے بعد پیشہ وارانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے بوپنا کی شاندار حصولیابیوں کے لیے ستائش کی، اور کہا کہ دو گرانڈ سلیم خطابات- مردوں کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں، اور دونوں زمروں میں دو دو مرتبہ ، یعنی چار مرتبہ گرانڈ سلیم کے فائنل تک رسائی - کے ساتھ اپنا شاندار سفر مکمل کیا ہے۔
جناب رادھاکرشنن نے سب سے زیادہ عمر کے مرد گرانڈ سلیم فاتح اور مردوں کے ڈبلز میں سب سے زیادہ عمر کے دنیا کے سرفہرست کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کرنے کے لیے بوپنا کی ستائش کی، اور کہا کہ ان کی غیر متزلزل عہد بستگی اور عمدگی کے حصول کی جستجو نے کھلاڑیوں کی کئی پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کی ہے۔
center>
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:652
(Release ID: 2185596)
Visitor Counter : 7