وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پہلی بار منعقد ہونے والی سیکھون انڈین ایئر فورس میراتھن 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر

Posted On: 02 NOV 2025 5:11PM by PIB Delhi

پہلی بار منعقد ہونے والی سیکھون انڈین ایئر فورس میراتھن 2025 (ایس آئی ایم-25) ایک شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جس نے پورے ملک کو فٹنس، بہادری اور قومی فخر کے جشن میں متحد کر دیا۔

دہلی میں منعقدہ میراتھون میں12ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ملک بھر میں 46 ایئر فورس اسٹیشنوں سے 45 ہزار سے زائد شرکاء نے 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کے مختلف زمروں میں دوڑ میں حصہ لیا، جو بھارتی فضائیہ کی کمیونٹی کے شمولیت، ولولے اور اجتماعی فخر کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، بھارتی فضائیہ کے سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے خود بھی 21 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لے کر جسمانی فٹنس اور عزم و حوصلے کی شاندار مثال قائم کی، جس سے ایئر واریئرز اور عام شہریوں دونوں کو تحریک ملی۔

میراتھن کا آغاز زومبا وارم اپ سیشن سے ہوا، جس کے بعد انڈین ایئر فورس بینڈ کی متاثرکن پرفارمنس، ایئر واریئر ڈرل ٹیم کا ہم آہنگ مظاہرہ اور شاندار اسکائی ڈائیونگ پرفارمنس پیش کی گئی۔ فٹنس، نظم و ضبط اور منظر کشی کے اس حسین امتزاج نے بھارتی فضائیہ کے جذبے اور اقدار کو بخوبی اجاگر کیا۔

اس موقعے کی رونق میں اضافہ کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے مشہور اداکاراؤں ہما قریشی، شفیع علی شاہ، ارچنا پورن سنگھ اور اداکار سنیل گروور کی موجودگی سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ’’آپریشن صیفڈ ساگر‘‘ کی جھلک (ٹیزر) بھی جاری کی گئی، جو کرگل جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کی جرأت، ثابت قدمی اور بہادری کو اجاگر کرنے والی ایک متاثرکن نیٹ فلکس سیریز ہے۔

یہ میراتھن پرم ویر چکر حاصل کرنے والے فلائنگ آفیسر نرمَل جیت سنگھ سیکھون کے حوصلے اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بنی، جس نے ان کے عزم اور بہادری کے ورثے کو زندہ کیا اور آنے والی نسلوں کو ان کی راہ پر چلنے کی ترغیب دی۔

یہ دن واقعی بھارتی فضائیہ کی ناقابلِ تسخیر روح، قوت، اتحاد اور قومی فخر کا مظہر ثابت ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-02at5.12.20PMQ0MU.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-02at5.12.20PM(1)XLTG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-02at5.12.20PM(2)VZVG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-02at5.12.21PMQMJ4.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-659


(Release ID: 2185580) Visitor Counter : 8