صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند کی یونیورسٹی آف پتنجلی کی تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت


صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آفاقی بھائی چارے کا جذبہ، قدیم ویدک علم کا جدید سائنسی تحقیق کے ساتھ امتزاج اور عالمی چیلنجز کے حل کی کوششیں ہندوستانی علمی روایت کو جدید تناظر میں آگے بڑھا رہی ہیں

Posted On: 02 NOV 2025 1:35PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (2نومبر 2025) اتراکھنڈ کے ہریدوار میں واقع یونیورسٹی آف پتنجلی کی دوسری تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic102112025UK5Z.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی عظیم شخصیات نے انسانی تہذیب و ثقافت کی ترقی میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہارشی پتنجلی جو عظیم ترین رشیوں میں سے ایک تھے، یوگ کے ذریعے ذہن کی آلائشوں کو، ویاکرن (گرامر) کے ذریعے کلام کی خامیوں کو اور آیوروید کے ذریعے جسم کی ناپاکیوں کو دور کرنے والے عظیم مصلحِ تھے۔ صدرِ جمہوریہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف پتنجلی، مہارشی پتنجلی کی عظیم علمی و روحانی روایت کو سماج تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی آف پتنجلی یوگ، آیوروید اور نیچروپیتھی کے میدانوں میں تعلیم و تحقیق کو فروغ دے رہی ہے، جو ایک قابلِ ستائش کوشش ہے اور ایک صحت مند بھارت کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic202112025XENH.JPG

صدرِ جمہوریہ نے یونیورسٹی آف پتنجلی کے بھارت مرکوز تعلیمی نظریے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفاقی بھائی چارے کے جذبے، قدیم ویدک علم اور جدید سائنسی تحقیق کے امتزاج اور عالمی چیلنجز کے حل کے عزم پر مبنی تعلیم ہندوستانی علمی روایت کو جدید تناظر میں آگے بڑھا رہی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے اصولوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ یہ سمجھ چکے ہوں گے کہ ماحولیات کا تحفظ اور فطرت کے مطابق طرزِ زندگی اپنانا انسانیت کے مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ طلبہ ماحولیاتی تبدیلی سمیت تمام عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آفاقی فلاح و بہبود کی خواہش ہماری ثقافت کی پہچان ہے۔ یہی فلاح و بہبود ہم آہنگی اور جامع ترقی کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یونیورسٹی آف پتانجلی کے طلبہ ہم آہنگی کی اس قدر کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی پرورش دراصل خاندان کی پرورش ہے اور خاندان کی پرورش ہی سماج اور قوم کی تعمیر کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف پتنجلی نے انفرادی ارتقا کے ذریعے قوم سازی کا راستہ اپنایا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اس یونیورسٹی کے طلبہ اپنے نیک اور اصولی کردار سے ایک صحت مند معاشرہ اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

صدرِ جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-648


(Release ID: 2185534) Visitor Counter : 14