وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل آریہ مہاسمیلن 2025 میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
Posted On:
31 OCT 2025 10:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل آریہ مہاسمیلن 2025 میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا ؛
"نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہاسملین میں آریہ سماج کی عظیم روایت اور ورثے کا مشاہدہ کرنے کے بعد میں نئی توانائی اور تحریک سے بھر گیا۔"
"آریہ مہاسمیلن میں ہماری بیٹیوں کی سنسکرت میں روحانی منتروں کی پاٹھ نے سب کو مسحور کر دیا۔"
مہارشی دیانند سرسوتی جی کے 200ویں یوم پیدائش کی یاد میں 200 روپے کا خصوصی سکہ اور آریہ سماج کی 150 ویں سالگرہ پر ایک یادگاری سکہ جاری کرنے پر فخر ہے۔
"آریہ سماج کے قیام کے 150 سال مکمل ہونے کا الہی موقع سماج کے صرف ایک طبقہ یا فرقے سے وابستہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس عظیم وراثت کی علامت ہے جس نے سماجی اصلاح کی شاندار روایت کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔"
"مہارشی دیانند سرسوتی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے غلامی کے دور میں قومی شعور کو بیدار کیا۔ وہ جانتے تھے کہ اگر ہندوستان کو ترقی کرنی ہے تو اچھوت، امتیازی سلوک اور ناخواندگی کی زنجیروں کو توڑنا ہی ہوگا۔"
"آج جس طرح سے ہماری خواتین کئی شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں وہ ہمارے ملک میں ہونے والی گہری تبدیلیوں کا براہ راست ثبوت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان نہ صرف صحیح راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، بلکہ سوامی دیانند جی کے خوابوں کو بھی پورا کر رہا ہے۔"
"آج، جب ملک نے ایک بار پھر 'سودیشی' کی ذمہ داری اٹھائی ہے، میری آریہ سماج سے کچھ خاص درخواست..."
******
U.No:605
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2185083)
Visitor Counter : 7