امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 'یونین ہوم منسٹرز ایفیشینسی میڈل 2025' سے نوازے گئے تمام پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی
خصوصی آپریشنز، تفتیش، انٹیلی جنس، اور فارنسک سائنس میں مثالی معیارات قائم کرتے ہوئے ، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح پولیس فورسز، اور مرکزی پولیس تنظیموں کے اہلکاروں نے ہماری قوم کو مزید لچکدار اور محفوظ بنانے میں تعاون دیا ہے
ہمت، عزم اور سرشار خدمت کا احترام کرنے کے لیےوزارت داخلہ کے ذریعہ 2024 میں قائم کیا گیا یہ ایوارڈ مزید لوگوں کو قوم کی خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے گا
Posted On:
31 OCT 2025 7:39PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے 'یونین ہوم منسٹرز ایفیشنسی میڈل 2025' سے نوازے گئے تمام پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا، "'یونین ہوم منسٹرز ایفیشینسی میڈل 2025' سے نوازے گئے تمام پولیس اہلکاروں کو مبارکباد۔" انہوں نے کہا کہ خصوصی آپریشنز، تفتیش، انٹیلی جنس اور فارنسک سائنس میں مثالی معیار قائم کرکے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے اہلکاروں نے ہماری قوم کو مزید لچکدار اور محفوظ بنانے میں اپنا تعاون کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ، 2024 میں وزارت داخلہ کی طرف سے ہمت، عزم اور سرشار خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے قائم کیا گیا، مزید لوگوں کو قومی خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے گا۔
******
U.No:592
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2184902)
Visitor Counter : 8