امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  محترمہ  دروپدی مرمو، مرکزی  وزیر داخلہ  اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ اور دہلی کی وزیرِ اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے نئی دہلی میں ‘آئرن مین آف انڈیا’ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے

Posted On: 31 OCT 2025 3:09PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو، مرکزی  وزیر داخلہ  اور امداد باہمی کے وزیر   جناب امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ اور دہلی کی وزیرِ اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے نئی دہلی میں آئرن مین آف انڈیا’ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت نذر  کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ قوم ہمیشہ سردار صاحب کی شکر گزار رہے گی، جنہوں نے ملک کی تعمیر سے لے کر خود کفیل بھارت کی بنیاد رکھنے تک کئی عوامی فلاحی کام انجام دیے۔

 *************

ش ح ۔ ش ت۔ ر ب

U. No.551


(Release ID: 2184665) Visitor Counter : 9